• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈیڈپول اینڈ وولورین: ۲۰۲۴ء کی ایک بلین ڈالر کمانے والی دوسری فلم

Updated: August 13, 2024, 7:13 PM IST | Inquilab News Network | Los Angeles

اتوار کو ختم ہونے والے اپنے تیسرے ویک اینڈ پر راین رینالڈس اور ہیو جیک مین کی فلم ’’ڈیڈپول اینڈ وولورین‘‘ نے عالمی باکس آفس پر صرف ۱۸؍ دنوں میں ایک بلین ڈالر کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔ ۲۰۲۴ء میں ایسا کرنے والی یہ دوسری فلم ہے۔ اس سے قبل ’’انسائیڈ آؤٹ ۲‘‘ نے ۱۹؍ دنوں میں ایک بلین ڈالر کا ہندسہ عبور کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ہی فلمیں ڈزنی کی ہیں۔

Ryan Reynolds and Hugh Jackman as Deadpool and Wolverine in a scene from the film. Image: X
فلم کے ایک منظر میں راین رینالڈس اور ہیو جیک مین، ڈیڈ پول اور وولورین کے کردار میں۔ تصویر: ایکس

راین رینالڈس اور ہیو جیک مین کی ’’ڈیڈ پول اینڈ وولورین‘‘ نے عالمی باکس آفس پر ایک بلین ڈالرز (۸۳؍ ارب روپے سے زائد) کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔ مارول اسٹوڈیو نے یہ خبراپنے سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو کے ذریعے شیئر کی۔ مارول اور ڈزرنی کے اشتراک والی اس فلم نے ۱۱؍ اگست تک ۰۲۹ء۱؍ بلین ڈالرز کی کمائی کی تھی۔ شمالی امریکہ میں اس نے ۳ء۴۹۴؍ ملین ڈالر اور عالمی سطح پر ۲ء۵۳۵؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔ 


خیال رہے کہ ’’ڈیڈپول اینڈ وولورین‘‘ ۵۵؍ ویں ایسی فلم ہے جس نے عالمی سطح پرایک بلین ڈالر کا ہندسہ پار کیا ہے۔ علاوہ ازیں، یہ ۸؍ ویں ایسی فلم ہے جس نے تیزی سے (صرف ۱۸؍ دن میں) یہ ہندسہ عبور کیا ہے۔ ہندوستان میں اس فلم نے تقریباً ۱۳۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ پہلے ہفتے میں اس نے ۹ء۹۸؍ کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ دوسرے ہفتے میں اس نے ۹ء۲۷؍ کا کاروبار کیا تھا۔ تیسرے ہفتے میں اس کا کلیکشن ۱۸ء۹؍ کروڑ روپے رہا تھا۔ ’’آر‘‘ سرٹیفکیٹ والی یہ ایسی دوسری فلم ہے جس نے سب سے زیادہ کاروبار کیا ہے۔ پہلی فلم ’’جوکر‘‘ تھی۔ ’’ڈیڈ پول اینڈ وولورین‘‘ ڈزنی کی دوسری ایسی فلم ہے جس نے ۲۰۲۴ء میں ایک بلین ڈالر کا ہندسہ پار کیا ہے۔ اس سے قبل ’’انسائیڈ آؤٹ ۲‘‘ نے ۱۹؍ دنوں میں ایک بلین کا ہندسہ پار کیا تھا۔ ڈزنی ہالی ووڈ کا واحد ایسا اسٹوڈیو بن گیا ہے جس نے ایک سال میں ایک بلین ڈالر پار کرنے والی ۲؍ فلمیں ریلیز کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK