• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی فلم ’’پدماوت‘‘ ۶؍ فروری ۲۰۲۵ءکو ری ریلیز ہوگی

Updated: January 25, 2025, 6:04 PM IST | Mumbai

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی فلم ’’پدماوت‘‘کی ریلیز کو آج ۷؍ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ یہ فلم ۶؍فروری ۲۰۲۵ءکو ری ریلیز ہوگی۔

Padmaavat will be re-released on February 6, 2025. Photo: INN
پدماوت ۶؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوگی۔ تصویر: آئی این این

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘سلور اسکرین پر دوبارہ ری ریلیزہونے کیلے تیار ہے۔ یہ شاہکار فلم، جسے اس کے مناظر اور اداکاری کی وجہ سے سراہا گیا تھا، ۶؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۷؍ سال قبل ریلیز ہوئی تھی ۔ فلم کی ری ریلیز کے بعد مداح ایک مرتبہ پھر رانی پدماوتی، علاؤ الدین خلجی اور مہاراول رتن سنگھ کا جلوہ دیکھ سکیں گے۔ یاد رہے کہ فلم یں دپیکا پڈوکون نے رانی پدماوتی، رنویر سنگھ نے علاؤالدین خلجی اور شاہد کپور نے مہاراول رتن کا کردار ادا کیا ہے۔ ری ریلیز پر تجسس کا اظہار کرتے ہوئے رنویرسنگھ نے علاؤالدین خلجی کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’بڑی اسکرین پر علاؤ الدین خلجی کی جابرانہ حکومت کا تجربہ حاصل کیجئے۔ ’’پدماوت‘‘ ری ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔ ۶؍ فروری ۲۰۲۵ء کو فلم کی ری ریلیز مس مت کیجئے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سنی دیول کی فلم ’’جاٹ‘‘ ۱۰؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی

کچھ ’’پدماوت‘‘ کے بارے میں
’’پدماوت‘‘ ایک تاریخی ڈراما فلم ہے جو ملک محمد جیسی کی نظم ’’پدماوت‘‘ پر مبنی ہے۔ اس فلم میں رانی پدماوتی کی خوبصورتی،ہمت اور سلطان علاؤ الدین خلجی سے اپنے دفاع کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ دپیکا پڈوکون نے فلم میں پدماوتی کا کردار ادا کیا ہے۔ شاہد کپور نے فلم میں راجا رتن سنگھ کا کردار نبھایا ہے۔ یہ فلم ۲۵؍ جنوری ۲۰۲۵ءکو آج ہی کے دن ریلیز ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK