بالی ووڈ اداکارہ دپیکاپڈوکون ۹۵؍ ویں آسکر ایوارڈز میں بطور پریزنٹر شرکت کریں گی۔
EPAPER
Updated: March 11, 2023, 1:13 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ دپیکاپڈوکون ۹۵؍ ویں آسکر ایوارڈز میں بطور پریزنٹر شرکت کریں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ دپیکاپڈوکون ۹۵؍ ویں آسکر ایوارڈز میں بطور پریزنٹر شرکت کریں گی۔ یہ معلومات خود دپیکانے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئرکیں۔اب وہ آسکر میں شرکت کے لیے ممبئی سے امریکہ روانہ ہو گئی ہیں۔ حال ہی میں انہیں ایئرپورٹ پردیکھاگیاہےجس کاایک ویڈیو منظر عام پر آیاہے۔ دپیکا اس ویڈیو میں بہترین انداز میں نظر آئیں۔ اس نےبڑے سائز کے بلیک بلیزر کے ساتھ سیاہ ٹرٹل نیک ٹاپ پہن رکھا ہے۔ اس دوران انہوں نے مسکراتے ہوئے پاپارازی کو پوز بھی دیا۔
؍۹۵ویں اکیڈمی ایوارڈز۱۲؍مارچ کو لاس اینجلس کے ڈولی تھیٹر میں منعقد ہوں گے۔ ہندوستان کو اس بار۳؍نامزدگیاں ملی ہیں۔ فلم آر آر آر کاگانا ’ناتو ناتو‘بہترین اوریجنل گانے کے زمرے میںنامزد کیا گیاہے۔اور شونک سین کی’آل دیٹ بریتھز‘کودستاویزی فیچر ایوارڈ کے لیے نامزدگی ملی ہے۔ جبکہ گنیت مونگا کی ’دی ایلیفینٹ وِسپرز‘کو ڈاکومنٹری شارٹ فلم کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔اس میں سے’ناتو ناتو‘ گانے سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں کیونکہ اس گانے نے گولڈن گلوب اور ہالی ووڈ کریٹکس چوائس ایوارڈز جیتے ہیں۔