ہفتہ وار درجہ بندی کی بنیاد پر اس فہرست میں عامر خان، عالیہ بھٹ، ایشوریہ رائے اور اکشے کمار جیسے ستارے بھی شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: May 29, 2024, 4:31 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
ہفتہ وار درجہ بندی کی بنیاد پر اس فہرست میں عامر خان، عالیہ بھٹ، ایشوریہ رائے اور اکشے کمار جیسے ستارے بھی شامل ہیں۔
دپیکا پڈوکون گزشتہ دہائی (جنوری ۲۰۱۴ء سے اپریل ۲۰۲۴ء) کے۱۰۰؍ سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ہندوستانی اداکاروں کی فہرست میں سب سے اوپر پہنچ گئ ہیں۔ بدھ کو فلموں سے متعلق معلومات کے آن لائن ڈیٹا بیس کے ذریعہ شائع کردہ فہرست میں دپیکا پہلے مقام پر ہیں۔
ہفتہ وار درجہ بندی کی بنیاد پر،آئی ایم ڈی بی کی فہرست میں بالی ووڈ اور جنوبی ہند کی فلمی صنعتوں کے اداکار اور اداکارائیں شامل ہیں۔ درجہ بندی کا تعین دنیا بھر سے آئی ایم ڈی بی کی ویب سائٹ پر آنے والے۲۵۰؍ملین سے زیادہ ماہانہ یوزرزس کے صفحہ کے اصل ویوز سے کیا جاتا ہے۔ پہچان کے بارے میں بات کرتے ہوئے، دیپیکا نے مداحوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس فہرست میں شامل ہونے کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہوں جس میں عالمی مداح بھی ہیں۔ یہ پہچان میرے لئے اہم اور اس بات کی ترغیب دیتی ہے کہ میں سچائی اور اپنے مقصد کے ساتھ آن اسکرین اور آف اسکرین دونوں مداحوں سے ملنے والی محبت کے ساتھ جڑتی رہوں اور اس کا بدلہ دوں۔‘‘
Presenting the Top 100 Most Viewed Indian Stars of the Last Decade on IMDb, globally! 📣✨
— IMDb India (@IMDb_in) May 29, 2024
Do you spot your favourites?
The Top 100 Most Viewed Indian Stars of the Last Decade on IMDb list is based on the IMDb weekly rankings from January 2014 through April 2024. These… pic.twitter.com/4h8IEEwMAZ
دپیکا نے ۲۰۰۷ء میں شاہ رخ خان کے ساتھ اوم شانتی اوم سےبالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغازکیا تھا۔ دیپکا نے پدماوت (۲۰۱۸ء) اور پٹھان (۲۰۲۳ء) جیسی فلموں سے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے ۲۰۱۷ء میں ’’ایکس ایکس ایکس: ریٹرن آف زینڈرکیج‘‘ سے ہالی ووڈ میں قدم رکھا اور ۲۰۲۳ء میں آسکر اسٹیج پر بطور پریزینٹر ملک کی نمائندگی کی۔
دپیکا اور شاہ رخ کے علاوہ، آئی ایم ڈی بی کی فہرست میں ایشوریہ رائے بچن، عالیہ بھٹ، عرفان خان، نین تارا، دھنش اور اللو ارجن جیسے ستارے بھی شامل ہیں۔