• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سالگرہ مبارک : ہندی بولنے میں دشواری کے باوجود کترینہ کامیاب اداکارہ بنیں

Updated: July 16, 2024, 12:14 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کترینہ کیف ایک ایسی اداکارہ ہیں جوہندی نہ جاننے اور غیر ملکی ہونےکےباوجودکامیابی کا دوسرا نام بن گئی ہیں۔

Katrina Kaif . Photo: INN
اداکارہ کترینہ کیف۔ تصویر : آئی این این

کترینہ کیف ایک ایسی اداکارہ ہیں جوہندی نہ جاننے اور غیر ملکی ہونےکےباوجودکامیابی کا دوسرا نام بن گئی ہیں۔ کترینہ کیف کو ان کی اداکاری کے لیے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے باوجودوہ ہندی فلموں کی سب سےکامیاب اداکاراؤں میں سے ایک شمار کی جاتی ہیں۔ ایک بزنس میگزین کی طرف سے کئےگئےسروے میں، کترینہ کو سب سے کامیاب اداکارہ قرار دیاگیاہے۔ عجب پریم کی غضب کہانی کے ہدایت کار راجکمار سنتوشی نےکترینہ کے بارے میں کہا کہ ’’وہ نمبر ون اسٹار ہیں، لیکن وہ سیٹ پرکوئی نخرہ نہیں کرتیں۔ اتنے بڑےاسٹار ہونے کے باوجود، ہر کوئی سیٹ پرپرسکون رہتا ہے۔ ‘‘ کترینہ کی اداکاری کی صلاحیت اورہندی کےساتھ آئٹم نمبرز میں ان کے رقص کو بھی سراہا گیا ہے۔ کترینہ کو ہندوستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینےوالی اداکاراؤں میں سے ایک سمجھاجاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق وہ ایک فلم کے لیے ۵ء۵؍تا ۶؍کروڑ روپے لیتی ہیں اور وہ ۲۰۱۳ء میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری اداکارہ تھیں۔ فوربس میگزین نے۲۰۱۲ء میں کترینہ کی کمائی کا اندازہ لگایاتھا کہ انکے پاس ۶۵؍کروڑ کی جائیداد ہے، جس کے مطابق وہ مشہور شخصیات میں ۱۲؍ ویں نمبرپر تھیں۔ 
 کترینہ کیف۱۶؍جولائی۱۹۸۴ءکوہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔ کترینہ کے مطابق ان کے والد محمد کیف ایک برطانوی تاجر ہیں۔ جبکہ ان کے آباءواجدادکشمیر سے تعلق رکھتےتھےاور ان کی والدہ ایک انگریز وکیل اور خیراتی کارکن ہیں۔ ان کے ۷؍بہن بھائی ہیں جن میں ۳؍بڑی بہنیں (اسٹیفنی، کرسٹین اور نتاشا)، ۳؍ چھوٹی بہنیں (میلیسا، سونیا اور ازابیل) اورانکا ایک بھائی مائیکل بھی ہے۔ جب وہ چھوٹی ہی تھیں کہ ان کے والدین نے طلاق لے لیا تھااس لئے ان کی والدہ نے تمام بچوں کی پرورش کی۔ 
 ایک کامیاب ماڈلنگ کیریئر کے بعد، کترینہ نے اپنے اداکاری کرئیرکا آغاز۲۰۰۳ءمیں تجارتی طور پر ناکام فلم بوم میں ایک کردار سےکیا۔ اس کے بعد وہ ایک تیلگو رومانوی کامیڈی فلم مالیسواری میں نظر آئیں جو ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعدکترینہ کیف نے بالی ووڈ میں رومانوی مزاحیہ فلموں ’میں نےپیارکیوں کیا‘ اور’نمستے لندن‘ کے ساتھ تجارتی کامیابی حاصل کی، جس میں ان کی اداکاری کی تعریف کی گئی۔ اس کے بعد ان کی کچھ اور کامیاب فلمیں آئیں جیسے پارٹنر، ویلکم، سنگھ از کنگ۔ ۲۰۰۹ءکی فلم نیو یارک، جس کے لیے انہیں فلم فیئر بہترین اداکارہ کے ایوارڈکی نامزدگی کیا گیاسے ان کے کیریئر میں ایک اہم موڑ آیا۔ بعد میں وہ راج نیتی، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، میرےبرادر کی دلہن اور ایک تھا ٹائیگر جیسی کامیاب فلموں میں زیادہ نمایاں کرداروں میں نظر آئیں۔ وہ دھوم۳؍ میں ایک مختصر کردار میں نظرآئیں، جو سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم بن گئی۔ اپنی اداکاری کی مہارت کے لیے ناقدین سے ملے جلے جائزے کے باوجود، انہوں نےخود کو ہندی فلموں میں تجارتی لحاظ سے کامیاب اداکارہ کے طور پر قائم کیا ہے۔ اداکاری کےعلاوہ کترینہ اسٹیج شوز اور ایوارڈ پروگراموں میں بھی حصہ لیتی ہیں۔ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں خاص طور پر محتاط رہنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK