• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’دیورا‘ ایڈوانس بکنگ: امریکہ میں سب سے زیادہ ٹکٹ فروخت کرنے والی ہندوستانی فلم

Updated: September 07, 2024, 5:29 PM IST | Mumbai

جونیئر این ٹی آر، جھانوی کپور اور سیف علی خان کی اداکاری سے سجی فلم ’’دیورا: پارٹ وَن‘‘ ۲۷؍ ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم نے امریکہ میں ایڈوانس بکنگ کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ اس نے امریکہ میں تیزی سے سب سے زیادہ ایڈوانس بکنگ کرنے والی پہلی ہندوستانی فلم کا خطاب حاصل کرلیا ہے۔

Junior NTR starrer Devara: Part 1 Photo: INN.
جونیئر این ٹی آر کی اداکاری سے سجی فلم دیورا۔ پارٹ ون۔ تصویر: آئی این این۔

جونیئر این ٹی آر ہدایتکار کوراتلا شیوا کی ’’دیورا‘‘ کے ساتھ دو سال بعد بڑے پردے پر واپسی کیلئے تیار ہیں۔ ایکشن تھریلر فلم میں جھانوی کپور اور سیف علی خان بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم ۲۷؍ ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ریلیز سے پہلے، تیلگو فلم کے امریکہ میں ۱۵؍ ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔ اور اس طرح ’’دیورا‘‘ یہ ریکارڈ بنانے والی پہلی ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔ فلم کے ایکس پر یہ خبر جاری کی گئی ہے۔ فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے، میکرز نے دعویٰ کیا کہ ’’دیورا، امریکہ میں کسی بھی ہندوستانی فلم کیلئے تیزی سے ۱۵؍ ہزار سے زائد ٹکٹ بک کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔‘‘ ایک اور پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ’’امریکی پریمیئرز کیلئے ۵۰۰؍ ہزار ڈالر کا پری سیل ہوا ہے، جو ۲۶؍ ستمبر کو دکھایا جائےگا۔‘‘ 

جنوبی ہند کی دوسری دو فلمیں جنہوں نے اس سے قبل امریکہ میں غیر معمولی پری سیلز کا ریکار بنایا تھا وہ ’’کالکی‘‘ (۲۰۲۴ء) اور ’’آر آر آر‘‘ ہیں۔ فلم کا ٹریلر ۱۰؍ ستمبر کو ریلیز ہوگا۔ اس فلم میں پرکاش راج، سری کانت، شائن ٹام چاکو، اور نارائن بھی اہم کردار میں ہیں۔ یہ فلم دو حصوں میں ریلیز ہوگی، ’’دیوار: پارٹ وَن‘‘ اور ’’دیورا: پارٹ ٹو۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK