کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن نے اپنی اگلی ایکشن فلم کی ہدایتکاری کیلئے ’’مارکو‘‘ کے ہدایتکار حنیف ادینی کی خدمات حاصل کی ہیں۔
EPAPER
Updated: February 26, 2025, 8:59 PM IST | Mumbai
کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن نے اپنی اگلی ایکشن فلم کی ہدایتکاری کیلئے ’’مارکو‘‘ کے ہدایتکار حنیف ادینی کی خدمات حاصل کی ہیں۔
ملیالم فلم ساز حنیف ادینی نے ۲۰۱۷ء کی فلم ’’دی گریٹ فادر‘‘ سے بطور ہدایتکار اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا اور ۲۰۱۹ء کی ایکشن تھریلر فلم ’’میخائل‘‘ اور ۲۰۲۳ء میں ایکشن کامیڈی ’’رامچندرا باس اینڈ کمپنی‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے۔ تاہم، ۲۰۲۴ء میں ’’مارکو‘‘ (جو ’’میخائل‘‘ کا اسپن آف ہے) بنائی جس نے نہ صرف باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی بلکہ ملک بھر میں پذیرائی بھی حاصل کی۔ ’’مارکو‘‘ نے عالمی باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا اور ملیالم سنیما کی سب سے بڑی ایکشن بلاک بسٹر فلم بن گئی۔
`MARCO` DIRECTOR HANEEF ADENI TO DIRECT DHARMA`S HIGH-OCTANE ACTION ENTERTAINER... #HaneefAdeni – the director of the recent commercial and critical #Malayalam smash hit #Marco – will direct #DharmaProductions` next film [not titled yet].
— taran adarsh (@taran_adarsh) February 26, 2025
A high-impact action spectacle, the film… pic.twitter.com/dUlf4CK2Dk
اب، ’’مارکو‘‘ کی ریلیز کے مہینوں بعد حنیف ادینی، کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ بالی ووڈ میں داخل ہونے کیلئے تیار ہیں، جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ایکشن فلم ہوگی۔ اس اشتراک کا اعلان کرتے ہوئے تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے لکھا کہ ’’مارکو‘‘ کے ڈائریکٹر حنیف ادینی کو دھرما کی ایکشن فلم کی ہدایتکاری کیلئے سائن کیا گیا ہے۔ یہ فلم ہندی سمیت متعدد زبانوں میں بنائی جائے گی۔‘‘ خیال رہے کہ فلم کی اسٹار کاسٹ اور دیگر تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل کرن جوہر نے اپنی اگلی ہدایتکاری کا اعلان کیا تھا کہ وہ ایک ایکشن فلم بنائیں گے۔