بالی ووڈ کے ہی مین دھرمیندر نےسوشل میڈیا پر شبانہ اعظمی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔
بالی ووڈ کے ہی مین دھرمیندر نےسوشل میڈیا پر شبانہ اعظمی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔دھرمیندر ان دنوں کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں کام کر رہےہیں۔اس فلم میں دھرمیندرکےعلاوہ شبانہ اعظمی، جیا بچن، عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اہم کردارمیں ہیں۔ دھرمیندر نے ٹویٹر پر شبانہ اعظمی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ دھرمیندر نے ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘کی شاندارجھلک شیئر کی ہے۔ تصویر میں دھرمیندر اور شبانہ دونوں ایک دوسرے کو پیار سے تھامے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویرکو شیئر کرتےہوئےدھرمیندرنےلکھاہے’’عشق ہے مجھے کیمرے سےاورشایدکیمرے کو مجھ سے۔‘‘