• Thu, 05 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’دل تو پاگل ہے‘ کے۲۶؍ برس مکمل ہوگئے، کرشمہ کپور نے اسے خاص ریلیز بتایا

Updated: November 01, 2023, 10:24 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کی فلم `دل تو پاگل ہے کو۲۶؍ سال مکمل ہو گئے۔ ۱۹۹۷ء میں ریلیز ہونے والی دل تو پاگل ہے میں شاہ رخ خان، مادھوری دکشت اور کرشمہ کپور نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔

Karisma Kapoor. Photo: INN
بالی ووڈ اداکارہ کر شمہ کپور۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کی فلم `دل تو پاگل ہے کو۲۶؍ سال مکمل ہو گئے۔ ۱۹۹۷ء میں ریلیز ہونے والی دل تو پاگل ہے میں شاہ رخ خان، مادھوری دکشت اور کرشمہ کپور نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی ریلیز کے ۲۶؍ سال مکمل ہونے پر کرشمہ کپور نے اپنے  انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرشمہ کپور فلم کے سیٹ پر دیوار کے ساتھ کھڑی ہیں۔ اس تصویر پر ان کی فلم کے  نغمے’ بھولی سی صورت‘ .. `’دور کھڑی شرمائے‘ لکھا ہے۔ کیپشن میں کرشمہ کپور نے لکھا،’’ اس دن ایک بہت ہی خاص فلم ریلیز ہوئی۔‘‘ شاہ رخ خان، مادھوری دکشت اور یش راج فلمز کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’’دل تو پاگل ہے کا جشن منانے میں میرے ساتھ شامل ہوں۔‘‘یش راج فلمز نے بھی فلم کے گانوں کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا،’’۲۶؍ سال پہلے `دل تو پاگل ہے نے ہمیں `محبت کیا ہے؟ سکھایا اور یہ ہمارے ساتھ رہا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK