• Tue, 25 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دل تو پاگل ہے‘‘ ۲۸؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوگی

Updated: February 24, 2025, 9:59 PM IST | Mumabi

شاہ رخ خان، مادھوری دکشت اور کرشمہ کپور کی اداکاری سے سجی اور یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم پہلی مرتبہ ۳۰؍ اکتوبر ۱۹۹۷ء کو ریلیز ہوئی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان، مادھوری دکشت اور کرشمہ کپور کی اداکاری سے سجی فلم ’’دل تو پاگل ہے‘‘ گزشتہ برسوں میں لوگوں کی پسندیدہ بن گئی ہے۔ رومانوی ڈراما، جو اصل میں ۱۹۹۷ء میں ریلیز ہوا، لیجنڈری فلمساز یش چوپڑا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ اب شائقین پُرجوش ہیں کہ فلم ۲۷؍ سال بعد سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کیلئے تیار ہے! یش راج فلمز ’’دل تو پاگل ہے‘‘ کی ری ریلیز کے ساتھ فروری کا اختتام کر رہی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

بلاک بسٹر فلم ۲۸؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہورہی ہے۔ یاد رہے کہ ’’دل تو پاگل ہے‘‘ نے ۱۹۹۷ء میں باکس آفس پر راج کیا تھا، اور سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم بن کر ابھری تھی۔ اس فلم نے ایوارڈ شوز پر بھی راج کیا، اور تین نیشنل ایوارڈز، سات فلم فیئر ایوارڈز، اور کئی دیگر ایوارڈز جیتے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پی وی آر آئی ناکس کا نیا پروگرام ’’اسکرین اِٹ‘‘، صارفین پیسے بھی کما سکتے ہیں

یہ فلم اپنی موسیقی سے لوگوں کو مسحور کردیتی ہے۔ ’’دل تو پاگل ہے‘‘ بالی ووڈ کے رومانوی شائقین کے درمیان پسندیدہ ہے۔ وائی آر ایف نے انسٹاگرام پر فلم کی ری ریلیز کا اعلان کیا ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔ یہ فلم ۳۰؍ اکتوبر ۱۹۹۷ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK