شہنشاہ جذبات دلیپ کمار نے پیر کو۱۹۵۵ء کی یادگار کلاسیکی فلم ’دیوداس ‘ سے اپنا مشہور منظر سوشل میڈیا پر شیئر کیاہے۔ اپنے ٹویٹر ہینڈل پر۹۸؍ سالہ اسٹار نے اپنی نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم `دیوداس کے مشہور منظر کی ایک مختصر کلپ شیئر کی۔
EPAPER
Updated: June 24, 2021, 2:25 PM IST | Agency | Mumbai
شہنشاہ جذبات دلیپ کمار نے پیر کو۱۹۵۵ء کی یادگار کلاسیکی فلم ’دیوداس ‘ سے اپنا مشہور منظر سوشل میڈیا پر شیئر کیاہے۔ اپنے ٹویٹر ہینڈل پر۹۸؍ سالہ اسٹار نے اپنی نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم `دیوداس کے مشہور منظر کی ایک مختصر کلپ شیئر کی۔
شہنشاہ جذبات دلیپ کمار نے پیر کو۱۹۵۵ء کی یادگار کلاسیکی فلم ’دیوداس ‘ سے اپنا مشہور منظر سوشل میڈیا پر شیئر کیاہے۔ اپنے ٹویٹر ہینڈل پر۹۸؍ سالہ اسٹار نے اپنی نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم `دیوداس کے مشہور منظر کی ایک مختصر کلپ شیئر کی۔ اس سین میں دلیپ کمار اور وجینتی مالا ہیں۔ وجینتی مالا نے فلم میں چندرمکھی کردار ادا کیا تھا۔ دلیپ کمار کے ذریعے شیئر کردہ اس منظر کی کلپ میں وہ شراب کے نشےمیں اپنے دکھوں کو غرق کرتے ہوئے چندرمکھی کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔عنوان میں دلیپ کمار نے لکھا ’’کوئی بھی فنکار اپنے کردار سے بڑا نہیں ہے۔‘‘ اس منظر کو ابھی تک ان کے کریئر میں سنیما کی مشہور شخصیات کے ذریعہ پیش کردہ بہترین اداکاری میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصہ پر محیط ہے۔ `’دیوداس ‘ کی ہدایت کاری بمل رائے نے کی تھی جو شریت چندر چٹوپادھیائے کےناول ’دیوداس‘ پر مبنی ہے۔ اس فلم میں دلیپ کمار مرکزی کردار میں تھے جبکہ وجینتی مالا نے پہلا ڈرامائی کردار ادا کیاتھا ۔سچترا سین نے پاروتی ’پارو‘ کا رول کیا تھا ۔ یہ ان کی بالی ووڈ میں پہلی فلم تھی ۔ موتی لال ، نذیر حسین ، مراد ، پرتیما دیوی ، افتخار اور شیوراج پران اور جانی واکر کے ساتھ اہم کردارمیں تھے ۔