• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کنیڈا: دلجیت دوسانجھ بل بورڈ پر شامل ہونے والے پہلے ہندوستانی فنکار بن گئے

Updated: October 21, 2024, 10:01 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

پنجابی گلوکار ۲۶؍ اکتوبر کو دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں اپنے دل-لومیناتی ٹور کی ہندوستان میں شو کو شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Diljit Dosanjh. Photo: INN
دلجیت دوسانجھ ۔ تصویر : آئی این این

دلجیت دوسانجھ جلد ہی بل بورڈ کنیڈا پردکھائی دینے والے پہلے ہندوستانی فنکار بن جائیں گے، امریکہ میں قائم تفریحی میگزین نے حال ہی میں اس کا اعلان کیا ہے۔
بل بورڈ کنیڈا نے خصوصی ایڈیشن کے ساتھ چار سرورق شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’’دلجیت دوسانجھ بل بورڈ کے خصوصی ایڈیشن میں کور ٹو کور نمایاں ہونے والے پہلے ہندوستانی فنکار کے طورپر عالمی تاریخ رقم کریں گے۔ یہ مشہور اشاعت کیلئے ایک یادگار لمحہ ہے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Billboard Canada (@billboardca)

بل بورڈ کنیڈا نے یہ بھی بتایا کہ چار مختلف سرورق میں خصوصی ایڈیشن میں دل لومیناتی ٹور کی تصاویر، ایک تفصیلی انٹرویو اور پردے کے پیچھے کی کہانیاں شامل ہوں گی۔ محدود دستخط شدہ کاپیاں خریداری کیلئے دستیاب ہوں گی۔ یہ میگزین دلجیت کے لندن میں ہونے والے حالیہ کنسرٹ میں لانچ کی گئی تھی۔
پوسٹ کے فوراً بعد، مداحوں کی طرف سے محبت اور حمایت سے کمنٹس سیکشن میں سیلاب آگیا۔ ان میں سے ایک نے لکھاکہ ’’دلجیت ہمیں وہ نمائندگی دے رہا ہے جس کے ہم حقدار ہیں۔‘‘
ایک اور مداح نے تبصرہ کیاکہ’’عالمی تاریخ بنانا۔ سب کو دکھا رہا ہے کہ پنجابی یہ کیسے کرتے ہیں۔‘‘
کینیڈین یوٹیوبر اور ٹیلی ویژن کی میزبان للی سنگھ بھی تبصرے کے سیکشن میں گئیں اور تالیاں بجانے والے ایموجیز کے ساتھ لکھاکہ’’ہاں جی‘‘۔
دلجیت کا دل لومیناتی ٹور ۲۷؍اپریل کو وینکوور میں شروع ہوا۔ گلوکار نے وینکوور، الینوائے، شکاگو، کیلیفورنیا اور شمالی امریکہ کے دیگر شہروں میں پرفارم کیا ہے۔ وہ ۲۶؍اکتوبر کو دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں اپنے دل لومیناتی دورے کی ہندوستانی شو کو شروع کرنے کے لئے بالکل تیار ہیں۔

اس سال پرینیتی چوپڑا کے ساتھ امتیاز علی کی نیٹ فلکس فلم امر سنگھ چمکیلا میں اداکاری کرنے والے پنجابی گلوکار ۳۰؍نومبر کو کولکتہ میں شام ۷؍بجے سے رات ۱۰؍بجے تک پرفارم کریں گے۔ تاہم ابھی تک کنسرٹ کے مقام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
اداکاری کے محاذ پر، دلجیت’’ بارڈر ۲‘‘ میں نظر آئیں گے، جس میں سنی دیول اور ورون دھون بھی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں پٹ بل کے ساتھ ’’بھول بھولیاں۳‘‘ کا ٹائٹل ٹریک گایا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK