• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ ’’دل لومیناٹی‘‘ کے تمام ٹکٹ منٹوں میں فروخت

Updated: September 12, 2024, 7:29 PM IST | Mumbai

پنجابی میوزک اسٹار دلجیت دوسانجھ اس وقت ’’دل لومیناٹی ٹور‘‘ پر ہیں اور ملک کے ۱۰؍ شہروں میں پرفارم کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے کنسرٹ کے تمام ٹکٹ منٹوں ہی میں فروخت ہوگئے جس سے وہ مداح صدمے کی کیفیت میں ہیں، جو ٹکٹ نہیں خرید سکے۔

Diljit Dosanjh during one of his concerts. Image: X
دلجیت دوسانجھ اپنے ایک کنسرٹ کے دوران۔ تصویر: ایکس

پنجابی میوزک اسٹار دلجیت دوسانجھ نے عالمی آئیکون کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔ شمالی امریکہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اپنے بلاک بسٹر شو کے بعد انہوں نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ ’’دل لومیناٹی ٹور‘‘ کے ساتھ ہندوستان میں بھی پرفارم کریں گے۔ ان کا یہ دورہ ملک کے ۱۰؍ شہروں میں ہوگا جو ۲۶؍ اکتوبر کو دہلی سے شروع اور ۲۹؍ دسمبر کو گوہاٹی میں ختم ہوگا۔ دلجیت کے ہندوستان کے دورے سے پہلے ہی ان کے ہندوستانی شائقین اور مداح پرجوش ہیں جس کا ثبوت ان کے کنسرٹ کے تیزی سے فروخت ہونے والے ٹکٹ ہیں۔ 

آج، جمعرات، ۱۲؍ ستمبر کو، ان کے کنسرٹ کے ٹکٹ زوماٹو پر دوپہر ایک بجے فروخت ہونا شروع ہوئے، اور چند ہی منٹوں میں تمام ٹکٹ ختم ہوگئے۔ اس کے بعد سے کئی مداح صدمے کی کیفیت سے دوچار ہیں۔ دہلی میں ٹکٹ کے صرف دو زمرے دستیاب تھے: فین پٹ (جس کی قیمت ۱۹؍ ہزار ۹۹۹؍ روپے تھی)، گولڈ (فیز ۳، جس کی قیمت ۱۲؍ ہزار ۹۹۹؍ روپے تھی)۔ این ڈی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں، دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ آرگنائزر اور ساریگاما انڈیا لمیٹڈ کے بزنس ہیڈ جانم جے سہگل نے انکشاف کیا کہ ۵ء۱؍ لاکھ ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مداحوں کی جانب سے اس قسم کا رد عمل بین الاقوامی فنکاروں کیلئے بھی نہیں ہوتا۔ دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے ٹکٹ اتنی تیزی سے فروخت ہوتے ہیں کہ ہم حیران رہ جاتے ہیں۔ ان کی شہرت بے مثال ہے۔‘‘

خیال رہے کہ پری سیل کے پہلے دن، فی منٹ ۸؍ سے ۱۰؍ ہزار ٹرانزیکشنز ہوئے اور ۱۵؍ منٹ میں ایک لاکھ ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ منگل ، یعنی ۱۰؍ ستمبر کو ان کے کنسرٹ کے تمام ٹکٹ صرف ۲؍ منٹ میں فروخت ہوگئے تھے۔ دریں اثنا، کام کے محاذ پر، دلجیت، جنہوں نے امتیاز علی کی نیٹ فلکس فلم میں امر سنگھ چمکیلا کے کردار کیلئے کافی پذیرائی حاصل کی، اب ’’بارڈر ۲‘‘ کی کاسٹ میں شامل ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK