• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈمپل کپاڈیہ نے خفیہ ایجنٹ بننے کی ہامی بھرلی

Updated: December 19, 2020, 3:00 AM IST | Mumbai

سینئر بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے فلم میں خفیہ ایجنسی را کی ایجنٹ بننے کے لیے ہامی بھرلی۔

Dimple Kapadia. Photo: INN
ڈمپل کپاڈیہ۔ تصویر: آئی این این

سینئر بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے فلم میں خفیہ ایجنسی را کی ایجنٹ بننے کے لیے ہامی بھرلی۔ ڈمپل کپاڈیا کو کنگ خان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ کو فلم کا اسکرپٹ اتنا پسند آیا کہ انہوں نے فوری طور پر ہامی بھرلی۔ ڈمپل کباڑیا فلم میں خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کا کردار ادا کریں گی اور وہ فلم میں شاہ رخ خان کے خفیہ مشن میں اُن کی مدد کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ فلم کی شوٹنگ تو پہلے ہی جاری ہے اب ڈمپل کپاڈیا کی شوٹنگ کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جوکہ۲۰؍ روز پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اُن کے ہمراہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK