چین کے شائقین نے ’ہندی میڈیم‘ کی چینی ڈبنگ کو خوب سراہا تھا
EPAPER
Updated: March 13, 2020, 11:39 AM IST | Agency | Mumbai
چین کے شائقین نے ’ہندی میڈیم‘ کی چینی ڈبنگ کو خوب سراہا تھا
فلمساز دنیش وجین سپر ہٹ فلم ’ہندی میڈیم‘ کا تیسرا ورژن ’چائنیز میڈیم’ بنا سکتے ہیں۔ دنیش وجین کی سپر ہٹ فلم ’ہندی میڈیم‘ کا سیکویل ’انگریزی میڈیم‘ ریلیز ہونے والا ہے۔ فلم ’ہندی میڈیم‘ کو نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی بہت پسند کیا گیا تھا۔ چین میں اس فلم کو وہاں کے شائقین نے کافی سراہا تھا ۔ فلم کا دوسرا حصہ ریلیز بھی نہیں ہوا ہے اور دنیش وجین نے فلم کے تیسرے حصے کیلئے اپنی خواہش ظاہر کردی ہے۔
دنیش وجین نے بتایا ہے کہ اس فلم کا تیسرا ورژن بنانے کی بہت اُمید ہے اور ممکن ہے کہ اس فلم کے تیسرے حصے کا نام ’چائنیز میڈیم‘ ہو ۔ جب ان سے فلم کیلئے چائنیز زبان ہی کو منتخب کرنے کا سبب پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ فلم ’ہندی میڈیم‘ کا چین کے لوگوں پر گہرا اثر پڑا ہے اور وہ چند ماہ میں ’انگریزی میڈیم‘ کو بھی چین میں ریلیز کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔