اداکار ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مہیش مانجریکر جو کانٹے ، ریڈی ، دبنگ اور وانٹیڈ جیسی فلموں میں نظر آئے ہیں ، مثانے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ اس بیماری کی وجہ سے ان کی چند دن پہلے ممبئی کے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں سرجری ہوئی
EPAPER
Updated: August 25, 2021, 3:02 PM IST | Agency | Mumbai
اداکار ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مہیش مانجریکر جو کانٹے ، ریڈی ، دبنگ اور وانٹیڈ جیسی فلموں میں نظر آئے ہیں ، مثانے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ اس بیماری کی وجہ سے ان کی چند دن پہلے ممبئی کے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں سرجری ہوئی
اداکار ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مہیش مانجریکر جو کانٹے ، ریڈی ، دبنگ اور وانٹیڈ جیسی فلموں میں نظر آئے ہیں ، مثانے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ اس بیماری کی وجہ سے ان کی چند دن پہلے ممبئی کے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں سرجری ہوئی ۔ایک کامیاب سرجری کے بعد اداکار کو اب اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اداکار کی صحت پہلے ہی بہتر ہو رہی ہے جس پر ان کی بیٹی سئی منجریکر نے تازہ اطلاع دی ہے۔ حال ہی میں ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ایک گفتگو میں دبنگ۳؍ کی اداکارہ سئی نے اپنے والد کی صحت کے تعلق سے کہا کہ `وہ اب ٹھیک ہیں اور پہلے سے بہتر ہیں۔ میں انتظار کر رہی ہوں ، وہ خود صحت یاب ہونے کے بعد اپنا تجربہ شیئر کریں گے ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ’’ مختصر الفاظ میں ، وہ بہت مضبوط ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے۔‘‘