Inquilab Logo

دیویہ ا گروال نے ہدایتکار انوراگ کشیپ سے کام مانگا

Updated: March 17, 2023, 1:05 PM IST | Mumbai

بگ باس او ٹی ٹی کی فاتح دیویہ اگروال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

بگ باس او ٹی ٹی کی فاتح دیویہ اگروال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو کے ذریعے اداکارہ نے بالی ووڈ کے مشہور فلمساز انوراگ کشیپ کو کھلا خط بھیجا ہے۔ دیویہ ویڈیو میں انوراگ سے کام مانگتی نظر آرہی ہیں۔اس ویڈیو میں دیویا کہتی ہیں’’ `میں۱۵؍ سال سے اس انڈسٹری  میںہوں، مجھے روز آفرز ملتے ہیں۔ کچھ کہتے ہیں عمارت سے چھلانگ لگاؤ، کچھ کہتے ہیں لڑو... ریالٹی شو کرو، سیریل کرو۔ ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن یہ سب میں کرچکی ہوں۔ `اب میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں جس کا مجھے شوق ہے۔‘‘دیویہ نے کہا کہ’’  میں نے آپ کو پرتھوی تھیٹر کی ورکشاپ میں دیکھا تھا۔ تب سے میں آپ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہوں۔ میں اپنے سوشل میڈیا سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ کو یہ کھلا خط دینا چاہتی ہوں۔ میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ مجھے  خیرات میں ویب شو یا فلم دیں، مجھے بتائیں کہ آڈیشن کے لیے کیسے جانا ہے۔ویڈیو میں دیویہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے انڈسٹری میں آئے ہوئے۱۵؍ سال ہوچکے ہیں لیکن صحیح لوگوں سے میرا رابطہ نہیں ہوا۔ مجھے صرف آڈیشن دینا ہے،دن میں ۱۰؍،۲۰؍ یا ۵۰؍ ،مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ مجھے بہت زیادہ کام مل رہا ہے لیکن مجھے یہ نہیں چاہئے، مجھے آپ کی طرح کا کام چاہئے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا’’ `یہ ایک کھلا خط ہے، میں سب کے سامنے کام مانگوں گی۔ مجھے کوئی شرم نہیں ہے۔‘‘دیویہ اگروال نے اس ویڈیو کے ذریعے مداحوں سے خصوصی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی مجھے فالو کرے، براہ کرم میرا خط انوراگ کشیپ تک پہنچا دے۔ آپ سے جلد ملاقات کی منتظر ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK