• Fri, 01 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دیویا کھوسلا کمار نے ’جعلی‘، ’’جگرا‘‘ باکس آفس کلیکشن پرعالیہ بھٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا

Updated: October 12, 2024, 8:16 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

عالیہ بھٹ اور دیویا کھوسلا کے درمیان ان کی فلموں ’’سوی‘‘ اور ’’جگرا‘‘ کو لے کر تنازع کے درمیان دیویا نے انسٹاگرام پر عالیہ کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا۔

Divya Khosla. Photo: INN
دیویا کھوسلا کمار۔ تصویر : آئی این این

عالیہ بھٹ اور دیویا کھوسلا کے درمیان ان کی فلموں ’’سوی‘‘ اور ’’جگرا‘‘ کو لے کر تنازع کے درمیان دیویا نے انسٹاگرام پر عالیہ کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا۔ دیویا نے انسٹاگرام پر خالی سنیما گھر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوںنے عالیہ کو نشانہ بنایا ،دعویٰ کیا کہ ’’جگرا‘‘ دکھانے والے سنیما گھر خالی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’’جگرا، شو دیکھنے سٹی مال کے پی وی آر گئی۔ سنیما گھر بالکل خالی ہے۔ عالیہ بھٹ کے پاس  سچ میں بہت جگرا ہے۔ خود ہی ٹکٹ خریدے اور جعلی کلیکشن کا اعلان کردیا۔ حیران ہوں کہ پیڈ میڈیا خاموش کیو ں ہے۔ ہم مداحوں کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ جھوٹ پر سچ۔ ہیپی دسہرا۔‘‘

انہوں نے ان الفاظ کااستعمال کرتے ہوئے عالیہ کو ہیش ٹیگ کیا اور طنزیہ تبصرہ کیا’’سچ میں بہت جگرا ہے۔‘‘ عالیہ پر سچ کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے کا الزام لگایا۔ اس کے علاوہ، دیویا نے عالیہ پر الزام لگایا کہ وہ مبینہ طور پر جعلی کلیکشن کیلئے خود ٹکٹ خرید کر باکس آفس کے نمبرس کوبڑھا رہی ہے۔
 اس سے پہلے دیویا کھوسلا نے اپنی فلم ’سوی‘ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’جگرا‘‘ میں مماثلت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے اس تعلق کو تسلیم کیا اور کہا کہ ہر فلم کا ایک راستہ ہوتا ہے اور وہ شکر ادا کرتی ہے کہ انہوں نے اس صنف کوسب سے پہلے تلاش کیا۔
’’سوی ‘‘ میںہرش وردھن رانے اور انل کپور بھی نظر آئے تھے ۔ یہ ایک گھریلو خاتون کی کہانی ہے جو اپنے شوہر کو انگلینڈ کی سخت حفاظتی والی جیل میں سے باہر نکالنے کی کوشش کر تی ہے۔ یہ کہانی ساوتری اور ستیاوان سے متاثر ہے جبکہ ’’جگرا‘‘ میں عالیہ بھٹ کا کرداراپنے بھائی کو جیل سے بچانے کیلئے جیل کو توڑنے کا منصوبہ بناتا ہے۔
دیویا نے آئی اے این ایس کو کہا ’’ہاں، مجھے بھی میڈیا اور انڈسٹری سے یہ سوال بہت ملتا رہا ہے کہ ’’سوی‘‘ اور’’جگرا‘‘ بہت ملتے جلتے نظر آتے ہیں۔کہانی سبھی چیزیں۔ ٹھیک ہے، میں صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ مداحوں کی طرف سے ملنے والے پیار اور خدا کی رحمت سے’’سوی‘‘ نے اپنی خوبیو ں پر پوری طرح سے اپنی قابلیت کو ثابت کردیا۔ ہم نے سنیما گھروں، اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر کافی اچھا مظاہرہ کیا ہے اور کئی ملکوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہے۔ تو میںسبھی کی محبت کی شکر گزار ہوں، اورہاں، ہماری فلم کی کہانی جیل توڑنے پر مرکوز ہے۔ کیسے ایک گھریلوخاتون اپنے شوہر کو جیل سے باہر نکالنے کیلئے جیل توڑنے کی کوشش کرتی ہے اور اگرچہ ’’جگرا‘‘ اس سے ملتی جلتی ہے کہ ہر فلم کااپنا سفر ہوتا ہے اور کبھی کبھی دو پروڈکشن ہاؤس ایک ہی پلاٹ پر فلم بناسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK