• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’ڈبل اسمارٹ‘ کا ٹریلر لانچ

Updated: August 05, 2024, 6:57 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سنجے دت اور رام پوتھنینی سائنس فکشن فلم میں نظر آئیں گے۔پوری جگننادھ کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم دنیا بھر میں ۱۵؍ اگست کوریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

سنجے دت’ بگ بُل‘ نے اپنی یادداشت ٹیکنالوجی کے ذریعے رام پوتھنینی ’استاد اسمارٹ شنکر‘ میں ڈال دی ہیں جس سے کئی الجھنوں اور افراتفری کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ پوری جگننادھ کی آنے والی فلم سائنس فکشن ایکشن تھرلر ’’ڈبل اسمارٹ‘‘ کا ٹریلر اتوار کو ریلیز کیا گیا۔
ٹریلر کا آغاز استاد اسمارٹ شنکر کے اپنے غلبہ کے اعلان کے ساتھ ہوتا ہے۔ شنکر، ایک قاتل، جس کے دماغ میں یو ایس بی پورٹ لگا ہوا ہے، جسے سنجے دت کے کردار بگ بُل نے ایک اہم مشن کے لئے  اپنا ہدف بنایا ہے۔
ٹریلر میں شنکر کے خطرناک  ایکشن سیکوینس کو دکھایا گیا ہے۔ اداکارہ کاویہ تھاپراورویڈیو جاکی سے اداکارہ بننے والی بانی جے کی جھلک بھی ویڈیو میں دکھائی گئی ہے۔ بگ بل کی لافانیت کی جستجو ایک تجربے کی طرف لے جاتی ہے جہاں شنکر کا دماغ اس کی یادداشت کو منتقل کرنے کیلئے  استعمال ہوتا ہے۔ ٹریلر میں بندوق کی لڑائی اور ڈرامائی پیچھا کرنے کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔ویڈیو کا اختتام شنکر اور بگ بل کے درمیان  پنجہ لڑانے پر ہوتا ہے۔

جگننادھ اور چارمے کور کی طرف سے تیار کردہ’’ ڈبل اسمارٹ‘‘ ۱۵؍اگست کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سنجے دت نے لکھاکہ ’’ڈبل ماس ڈبل انرجی اور ڈبل انٹرٹینمنٹ۔ بہت انتظار کے بعد ڈبل اسمارٹ کا ٹریلر  جاری۔ ۱۵؍اگست سے ڈبل اسمارٹ کی انرجی سنیما گھروں میں محسوس کریں۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sanjay Dutt (@duttsanjay)

سنجے دت اس کے علاوہ پریم کی’’کے ڈی : دی ڈیول‘‘، ترون منسوکھانی کی’’ ہاؤس فل۵ ‘‘اور بنوئے کے گاندھی کی’’ گھڑچڑی پائپ لائن‘‘ فلموں میں نظر آئیں گے۔
ساتھ ہی سنجے نے رنویر سنگھ، آر مادھاون، اکشے کھنہ اور ارجن رامپال کے ساتھ آدتیہ دھر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں بھی  نظر آئیں گے۔اس کے ساتھ ہی وہ اداکار سلمان خان کے ساتھ موسیقار اے پی ڈھلون کے نئے پروجیکٹ ’’اولڈ منی‘‘ میں بھی کام کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK