• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنوبی ہند کی ثقافت کے سبب ایشوریہ، ریکھا کو ماں کہتی ہیں

Updated: December 05, 2024, 11:56 AM IST | Mumbai

ایشوریہ رائے بچن اور ریکھا جہاں بھی ملتے ہیں، ایک دوسرے پر کھل کر اپنی محبت کی بارش کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک ایوارڈ کی تقریب میںایشوریہ نے ریکھاکو ماں تک کہہ دیا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ایشوریہ رائے بچن اور ریکھا جہاں بھی ملتے ہیں، ایک دوسرے پر کھل کر اپنی محبت کی بارش کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک ایوارڈ کی تقریب میںایشوریہ نے ریکھاکو ماں تک کہہ دیا تھا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایشوریہ نےریکھا کو ماں کیوں کہا تھا۔اس کے پیچھے ایک بڑی وجہ ہے۔ وہ یہ کہ دونوں کے ایک دوسرے کےساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، ان کے درمیان ایک خاص رشتہ بھی ہے۔ گزشتہ دنوںایک پرانے ایوارڈ فنکشن کاویڈیو بھی وائرل ہوا تھا۔ایشوریہ نے ایک ایوارڈشو میں پوری دنیا کے سامنے ریکھا کو ماں کہا تھا۔ دراصل ایشوریہ کو ریکھا کے ہاتھوں سے ایوارڈ لینا تھا اور ایسے میںایشوریہ نے کہا تھا کہ’ماں‘ کےہاتھوں ایوارڈ حاصل کرااعزاز کی بات ہے۔ اس واقعہ کو دیکھ کر انڈسٹری میں سنسنی پھیل گئی۔ دراصل ایشوریہ اور ریکھاکے خوبصورت رشتے کی وجہ کچھ اور نہیںبلکہ ثقافت ہے۔ دراصل یہ دونوں جنوبی ہندوستان سے آتی ہیں۔ جنوبی ہندوستان میں خواتین کو بے پناہ عزت دی جاتی ہے۔ وہاں انہیں ماں تک کہا جاتا ہے اور ماں جیسی عزت دی جاتی ہے،خاص طور پرخودسےبڑی عمر کی خواتین۔ اسی ثقافت کی وجہ سے وہ ریکھا کو ماں کہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK