• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈنکی نے۴۵۰؍ کروڑ روپے کی کمائی کی

Updated: January 13, 2024, 10:18 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی نےدنیا بھرمیں ۴۵۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔

Dunki. Photo: INN
ڈنکی۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی نےدنیا بھرمیں ۴۵۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی ۲۱؍ دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ پٹھان اورجوان کے بعد ڈنکی شاہ رخ خان کی اس سال کی تیسری فلم ہے۔ فلم’ڈنکی‘دنیا بھر میں زبردست بزنس کر رہی ہے۔’ڈنکی‘راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔فلم ڈنکی کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیاجارہا ہے۔’ڈنکی‘کے تازہ ترین کلیکشن کے بارے میں معلومات شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر دی گئی ہیں، جس کےمطابق فلم نےدنیا بھر میں۴۵۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK