• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بگ باس کے گھر سے باہر نکلتے ہی اعجاز خان نے روبینہ دلیک پر اپنا غصہ اتارا

Updated: January 20, 2021, 11:48 AM IST | Inquilab New Netwrok | Mumbai

سلمان خان کی میزبانی والے ریالیٹی شو بگ باس کے سرگرم رکن اعجاز خان پیر کو اچانک ہونےوالے ایویکشن میں گھر سے باہر ہوگئے ہیں۔ان کے اس طرح گھر سے باہر ہونے پر بگ باس ہاؤس میں موجود دیگر افراد سکتے میں آ گئے ہیں

Eijaz Khan .Picture :INN
اعجاز خان ۔ تصویر:آئی این این

 سلمان خان کی میزبانی والے ریالیٹی شو بگ باس   کے سرگرم رکن اعجاز خان پیر کو اچانک ہونےوالے ایویکشن میں گھر سے باہر ہوگئے ہیں۔ان کے اس طرح گھر سے باہر ہونے پر بگ باس ہاؤس میں موجود دیگر افراد سکتے میں آ گئے ہیں جبکہ خود اعجاز خان  نے گھر سے باہر نکلتے ہی اپنی ساتھی کنٹسٹینٹ روبینا دلیک پر جم کر برہمی کااظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اعجاز خان بگ باس ہاؤس میں اپنے تیور کی وجہ سے موضوع بحث رہے ہیں۔ آخری دنوں میں اعجاز خان اور روبینا دلیک کے درمیان کافی نوک جھونک دیکھنے کو ملی ہے۔اس  وجہ سے ابھی سنیچر کو ہی سلمان خان  نے روبینا دلیک اور ابھینو شُکلا کی سخت سرزنش کی تھی۔ سلمان خان نے اس معاملے میں اعجاز خان کا ساتھ دیتے ہوئے انہیں صحیح قرار دیاتھا۔  واضح  رہے کہ ابھینو شکلا کا الزام تھا کہ اعجاز نےا ن کی بیوی روبینہ کی بے عزتی کی ہے۔ گھر سے باہر آنے کے بعد اعجاز خان نے ویکینڈ  کے وار کا وہ ویڈیو ٹویٹ کیا ہے جس میں سلمان خان نے انہیں صحیح ٹھہراتے ہوئے روبینہ اور ابھینو کو ڈانٹ پلائی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK