• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’اینولا ہومز ۳‘‘ کا اعلان، ’’ہیری پوٹر‘‘ سیریز سے متاثر کہانی

Updated: November 24, 2024, 12:24 AM IST | London

نیٹ فلکس کی ملی بوبی براؤن کی اداکاری والی ’’اینولا ہومز ۳‘‘ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔ اس کی کہانی ’’ہیری پوٹر‘‘ سیریز کی تیسری فلم سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔

Poster for Enola Holmes 2. Photo: X
اینولا ہومز ۲؍ کا پوسٹر۔ تصویر: ایکس

شرلاک ہومز کی باصلاحیت چھوٹی بہن اینولا ہومز کی فلم نے نیٹ فلکس پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ اس فلم میں وکٹورین لندن دکھایا گیا ہے۔ نینسی اسپرنگر کی کتاب پر مبنی اس فلم میں ملی بوبی براؤن نے اینولا ہومز کا کردار ادا کیا ہے جبکہ ہنری کیول نے ان کے بڑے بھائی شرلاک ہومز کا۔ ’’اینولا ہومز‘‘ کے بعد ’’اینولا ہومز ۲‘‘ ریلیز ہوئی اور اب نیٹ فلکس نے ’’اینولا ہومز ۳‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ نیٹ فلکس نے یہ بھی بتایا کہ یہ فلم ’’ہیری پوٹر‘‘ فلم سیریز سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔ فلم کے ہدایتکار فلپ بارینٹینی نے انکشاف کیا کہ ’’اینولا ہومز ۳‘‘ کیلئے ’’ہیری پوٹر اینڈ پرزنر آف ازکابان‘‘ سے متاثر ہو کر ایک جرات مندانہ انداز تجویز کیا۔ 

خیال رہے کہ یہ ’’ہیری پوٹر‘‘ سیریز کی تیسری فلم ہے جس میں کئی پرتین ہیں۔ اس لئے اینولا ہومز میں بھی ایسی ہی پیچیدگیوں کی توقع کی جارہی ہے، جنہیں اینولا بطور جاسوس سلجھائیں گی۔ اس فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK