• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہاتما گاندھی پر ویب سیریز بنائی جائے گی

Updated: August 22, 2023, 11:33 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

مہاتما گاندھی پر اب تک کئی فلمیں بن چکی ہیں ۔اب ہدایت کارمنیش کشور گاندھی جی پر ویب سیریز’دی گھوسٹ آف گاندھی‘لےکر آرہے ہیں ۔

Photo. INN
تصویر:آئی این این

مہاتما گاندھی پر اب تک کئی فلمیں بن چکی ہیں ۔اب ہدایت کارمنیش کشور گاندھی جی پر ویب سیریز’دی گھوسٹ آف گاندھی‘لےکر آرہے ہیں۔ یہ ویب سیریز۸؍ایپی سوڈپر مشتمل ہوگی۔ سریندر راجن سیریز میں مہاتما گاندھی کا کردار ادا کریں گے جب کہ ڈیزی شاہ صحافی کا کردار ادا کریں گی۔ان کے علاوہ اس سیریز میں شارب ہاشمی، شرمن جوشی بھی نظر آئیں گے۔ وہ شوٹنگ شروع کرنے سے پہلے ہی سیریز کا ٹیزر لانچ کیا جاچکا ہے۔سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئےڈائریکٹر منیش کشور نے کہا – میں نے مہاتما گاندھی پر ویب سیریز بنانے کا سوچا اور سریندر راجن سے رابطہ کیا۔ سریندر کو کہانی سنائی تو انہوں نے کہاکہ ’’میں زندگی میں ۱۵؍بار گاندھی بن چکا ہوں ۔ مجھے لگتا ہے کہ چندمرتبہ کو چھوڑ کر باقی تمام فلموں میں گاندھی جی کو منفی اندازمیں دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK