• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایکشن فلموں کیلئے مشہوراداکار سنیل شیٹی مزاح میں بھی ماہر

Updated: August 12, 2023, 11:34 AM IST | Agency | Mumbai

بلوان، رکشا اورٹکر جیسی فلموں میں ایکشن توہیراپھیری میں مزاحیہ رول نبھائے۔ بالی وڈ کے ماچومین سنیل شیٹی ۵۶؍برس کےہوگئے۔انہی میں ایک ایسے کثیر جہتی اداکار کے طورپرشمار کیا جاتا ہے۔

Actor Suniel Shetty. Photo :INN
اداکار سنیل شیٹی۔ تصویر:آئی این این

بالی وڈ کے ماچومین سنیل شیٹی ۵۶؍برس کےہوگئے۔انہی میں ایک ایسے کثیر جہتی اداکار کے طورپرشمار کیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف ایکشن بلکہ مزاحیہ اورمنفی کرداربھی نبھا ئےاور سامعین کو اپنا دیوانہ بنالیا۔
  سنیل شیٹی ۱۱؍اگست۱۹۶۱ءکوکرناٹک کے منگلورمیں پیدا ہوئے۔انہو ں نےاپنے فلمی کریئر کا آغاز۱۹۹۲ءمیں آئی فلم ’بلوان‘سےکیا۔اس فلم میں انہو ں نے زبردست ایکشن مناظر دے کر ناظرین کو خوش کر دیا۔۱۹۹۴ءم ں فلم ’مہرہ‘ ان کے کریئرکی پہلی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔
 مہرہ کی کامیابی کے بعد سنیل شیٹی کی شبیہ فلم انڈسٹری میں ایک ایکشن ہیرو کے طور پر بن گئی اور اس کے بعد فلم سازو ں نے ان کی اسی شبیہ کو سلور اسکرین پر پیش کیا۔ ان کی ایکشن فلمو ں می ں انت، سركشا، ٹكر، ركشك، سپوت وغیرہ شامل ہیں ۔
 ۲۰۰۰ءمیں فلم ’ہیراپھیری‘ سنيل شیٹی کی اہم فلمو ں می ں شمار کی جاتی ہے۔ پریہ درشن کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم سے پہلے لوگو ں کا خیال تھا کہ وہ صرف ایکشن فلمی ں ہی کرسکتے ہی ں لیکن اس فلم میں انہو ں نے اکشے کمار اور پریش راول کے ساتھ مل کر اپنی اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کیا۔فلم کی کامیابی کو دیکھتےہوئے۲۰۰۶ء میں اس فلم کا سیکوئل ’پھر ہیرا پھیری‘ بنائی گئی۔ ۲۰۰۰ءمی ں ہی سنیل شیٹی کے کریئر کی ایک اور اہم فلم’دھڑکن ‘ ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں ان کا یہ کردار گرےشیڈس لیے ہوئے تھا اس کے باوجود وہ ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب رہے اور بہترین ویلن کےفلم فیئر ایوارڈسےنوازے گئے۔
 بڑے پردے پرسنیل شیٹی کی اکشے کمارکےساتھ جوڑی کافی پسند کی گئی۔ انہو ں نے فلم ’وقت ہمارا ہے‘ سےجوڑی کے طور پر آغازکیا۔ ان کی جوڑی کا مقابلہ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور ونود کھنہ جوڑی سے کیا جانےلگا۔ایکشن میں مہارت رکھنے والے ان دونو ں فنکارو ں نے اس فلم کی کامیابی کے بعد ’ہم ہیں بے مثال، سپوت، مہرہ، ہیراپھیری، آوارہ پاگل دیوانہ، پھر ہیرا پھیری‘ وغیرہ فلمو ں میں  ایک ساتھ کام کیا۔
 ان کے فلمی کریئر میں ان کی جوڑی روینا ٹنڈن،كرشماکپور اور سونالی بیندرے کے ساتھ سب سےزیادہ پسند کی گئی۔ انہو ں نے اپنے دو دہائی طویل فلمی کریئرمی ں ۱۰۰؍سےزائد فلمو ں میں اداکاری کی ہے۔ ان میں پہچان، گوپی كشن، دل والے،كرشنا، بارڈر، بھائی، ہو تو تو، رفیوجی ، کانٹے، قیامت، میں ہو ں نا، ہلچل، شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا وغیرہ فلمیں شامل ہیں ۔ انہو ں نے کھیل، رکت اور بھاگم بھاگ جیسی کچھ فلموں کی تخلیق بھی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK