• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’مسٹری آف ٹیٹو‘ کا ٹریلرریلیز،امیشا پٹیل بھی نظر آئیں

Updated: August 19, 2023, 11:26 AM IST | Agency | Mumbai

روہت راج ، ڈیزی شاہ اور مائرہ سرین کا فلم میں اہم کردار،امیشا اورارجن رامپال مہمان اداکاروں ہونگے۔

An image from the trailer of the movie Mystery of the Tattoo.Photo. INN
فلم مسٹری آف دی ٹیٹو کے ٹریلر کی ایک تصویر۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کی آنے والی فلم مسٹری آف ٹیٹو کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔امیشاپٹیل کی فلم غدر۲؍حال ہی میں ریلیز ہوئی ہےجو باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی ہے۔امیشا اب فلم ’مسٹری آف ٹیٹو‘ میں نظر آئیں گی جس کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم کے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ایسے شخص کے ساتھ کئی راز جڑے ہوئے ہیں جس کے ہاتھ پر ٹیٹو ہے۔اس فلم میں امیشا پٹیل گیسٹ اپیئرنس میں ہیں ۔جب کہ روہت راج ، ڈیزی شاہ اور مائرہ سرین ’مسٹری آف ٹیٹو‘ میں اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔اس فلم میں ارجن رامپال بھی مہمان کردار میں نظر آئیں گے، جو ٹیٹو آرٹسٹ کا کردار ادا کررہےہیں ۔ روہت راج اس فلم سے بالی ووڈ میں کریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ۔ فلم میں روہت راج ایک وکیل کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔
فلم کی کہانی قتل کے اسرار پر مبنی ہے۔ جس میں قاتل، لوگوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے جسم پرٹیٹوبنواتا ہے۔ ٹریلر کا آغاز لندن پولیس کے منظرسےہوتا ہے۔ جس کے بعد قتل کا معمہ سامنے آتا ہے۔ جہاں قاتل لوگوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے جسموں پر ٹیٹو بنا دیتا ہے۔ اس کے بعد ٹریلرمیں ڈیزی شاہ کی انٹری ہے، جو قتل کا معمہ حل کرنےمیں پولیس کی مدد کرتی نظر آرہی ہیں ۔ جس کےبعد روہت راج جو وکیل بنے اس منظر میں نظر آ رہے ہیں ۔ ٹریلر میں امیشا پٹیل اور ارجن رامپال کی جھلک بھی دکھائی دیتی ہے۔کلیا راسی ستپن نے اس فلم سے بطور ہدایت کار بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔ اس فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہےجبکہ انوشری شاہ، کشش خان اور گجی ناتھ جے کمارنےمل کر فلم کو پکل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم میں منوج جوشی، مائرہ سرین، ارون کپور، سائرہ پنڈال، ٹام ہینڈرکس اور سوکی چاٹ نے بھی معاون کردار ادا کیے ہیں ۔ فلم ’مسٹری آف ٹیٹو‘ یکم ستمبر۲۰۲۳ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK