نوجوان بالی ووڈ اسٹار بھومی پیڈنیکر نے دنیا بھر کے شہریوں سے رابطہ قائم کرنے کیلئے پروجیکٹ کلائمیٹ واریئر گلوبل میں حصہ لیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 23, 2023, 11:49 AM IST | Agency | Mumbai
نوجوان بالی ووڈ اسٹار بھومی پیڈنیکر نے دنیا بھر کے شہریوں سے رابطہ قائم کرنے کیلئے پروجیکٹ کلائمیٹ واریئر گلوبل میں حصہ لیا ہے۔
نوجوان بالی ووڈ اسٹار بھومی پیڈنیکر نے دنیا بھر کے شہریوں سے رابطہ قائم کرنے کیلئے پروجیکٹ کلائمیٹ واریئر گلوبل میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کا مسئلہ اٹھایا اور دنیا بھر کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کا ادراک کریں کہ کرہ ارض تباہی کی دہلیز پر ہے۔بھومی میلبورن میں تھیں جہاں انہوں نے حاضرین سے خطاب کیا کہ زمین کی حفاظت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہم موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹ رہے ہیں جیسا کہ ہم بول رہے ہیں ، ہماری نسل، ہر کوئی، ہم سب کو اس کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ ایسی چیز نہیں ہے جو صرف مخصوص طبقوں کو متاثر کرتی ہے، ہم فطرت کے قہر کے سامنے برابر ہیں ۔ ‘‘