• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنی دیول کی فلم ’غدر۲‘ کی کامیابی پر والد دھرمیندر خوش

Updated: August 16, 2023, 11:37 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ماضی کے شہرت یافتہ ہیرو دھرمیندر نے اپنے بیٹے اداکار سنی دیول کی فلم غدر ۲؍کیلئے پسندیدگی کا اظہار کرنے پر پرستاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Dharmendra. Photo. INN
دھرمیندر۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ماضی کے شہرت یافتہ ہیرو دھرمیندر نے اپنے بیٹے اداکار سنی دیول کی فلم غدر ۲؍کیلئے پسندیدگی کا اظہار کرنے پر پرستاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ماضی کی کئی ہٹ فلموں کے ہیرو نے فلم بینوں سے اظہار تشکر کے ساتھ ہی اپنے سوشل میڈیا ایپ پر تھیٹر میں لوگوں کی جانب سے رقص کرنے پر مبنی ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔واضح رہے کہ سنی دیول کی فلم غدر۲؍ کو کافی پذیرائی ملی ہے اور لوگ فلم دیکھنے کیلئے تھیٹر جارہے ہیں جس پر سنی دیول کے والد بہت خوش ہیں ۔دھرمیندر نے اپنے ٹویٹر (ایکس) ہینڈل پر اس فلم کے ایک حالیہ شو کی مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جہاں پر پرستار اس فلم کے گانے ’’میں نکلا گڈی لے کے‘‘ پر محو رقص ہیں ۔ یہ غدر سیریز کی دوسری فلم ہے، اس کی پہلی فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ ۲۰۰۱ء میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم نے متعدد باکس آفس ریکارڈ توڑے تھے۔ اب۲۲؍ برس بعد ایک بار پھر سنی دیول اور امیشا پاٹل اپنے کردار تارا سنگھ اور اس کی بیوی سکینہ کو دہراتے نظر آرہے ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK