دی گریٹ انڈین فیملی (ٹی جی آئی ایف) یش راج فلمز کی اگلی ریلیز ہوگی جس میں وکی کوشل مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔
EPAPER
Updated: August 16, 2023, 11:37 AM IST | Agency | Mumbai
دی گریٹ انڈین فیملی (ٹی جی آئی ایف) یش راج فلمز کی اگلی ریلیز ہوگی جس میں وکی کوشل مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔
دی گریٹ انڈین فیملی (ٹی جی آئی ایف) یش راج فلمز کی اگلی ریلیز ہوگی جس میں وکی کوشل مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔ وجے کرشنا اچاریہ کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم رواں سال۲۲؍ ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ وکی کوشل، اپنی پچھلی فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ کی کامیابی کے بعد اب اس فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی کہانی وکی کے خاندان میں رونما ہونے والے مختلف اور دلچسپ واقعات کے گرد گھومتی ہے۔ فلم سب کیلئے اور زیادہ تفریحی بن گئی ہے جب وکی نے منگل کو اس کی ریلیز کی تاریخ کے اعلان کا ویڈیو اپنے مداحوں کیلئے شیئر کیاہے جس میں ان کے خاندان کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ وکی کوشل بالی ووڈ کے پسند کئے جانے والے اداکاروں میں شامل ہیں ۔ وکی ہمیشہ ہندی فلم انڈسٹری میں بہترین موضوع کی تلاش میں رہتے ہیں اور اس کی عکاسی ان کی اب تک کی فلموں میں ہوتی ہے۔