• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

؍ ۴۰؍ دنوں بعد بھی رشبھ شیٹی کی فلم ’کانتارا‘ کی شاندار کمائی کا سلسلہ جاری

Updated: November 12, 2022, 12:34 PM IST | Agency | Mumbai

رشبھ شیٹی کی فلم’ کانتارا‘ ہر روز ایک نیا ریکارڈ بنا رہی ہے۔ اب حال ہی میں فلم نے دنیا بھر میں۳۵۰؍کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

رشبھ شیٹی کی فلم’ کانتارا‘ ہر روز ایک نیا ریکارڈ بنا رہی ہے۔ اب حال ہی میں فلم نے دنیا بھر میں۳۵۰؍کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ تقریباً۱۵؍ سے۱۸؍ کروڑ میں بننے والی اس فلم کی کمائی دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے۴۰؍  دن سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، پھر بھی اس کی کمائی کی رفتار رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ابتدائی طور پر صرف کنڑ زبان میں ریلیز ہوئی، کانتارا کو دیگر زبانوں میں بھی زبردست کامیابی مل رہی ہے۔فلم کے مجموعی کلیکشن کی بات کریں تو اس نے دنیا بھر میں۳۵۰؍ کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ فلم نے گھریلو باکس آفس پر۲۷۷ء۲۰؍کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ فلم نے بیرون ملک میں۲۸ء۱۰؍ کروڑ کی کمائی کی ہے۔ مجموعی طور پر فلم نے اب تک ۳۵۵ء۱۹؍کروڑ کا بزنس کیا ہے۔
فلم ہندی زبان میں زبردست کمائی کر رہی ہے
 کانتارا کو ریلیز ہوئے۴۰؍ دن سے زیادہ ہو چکے ہیں لیکن فلم کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے۔ فلم ہندی زبان میں زبردست بزنس کر رہی ہے اور امید ہے کہ اجے دیوگن کی درشیم۲؍ اور ورون دھون کی بھیڑیا کی ریلیز تک یہ اسی رفتار کو جاری رکھے گی۔ اس فلم نے ہندی زبان میں اب تک۶۷؍کروڑ روپے جمع کیے ہیں، جو کئی ہندی فلموں کے لائف ٹائم کلیکشن سے زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK