آرین خان کی ہدایتکاری والی سیریز ’’ٹی بی او بی‘‘ میں بوبی دیول، لکشیہ، شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، رنویر سنگھ، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ وغیرہ نظر آئیں گے۔ یہ سیریز آئی پی ایل کے بعد ریلیز کی جائے گی۔
EPAPER
Updated: February 09, 2025, 6:40 PM IST | Mumabi
آرین خان کی ہدایتکاری والی سیریز ’’ٹی بی او بی‘‘ میں بوبی دیول، لکشیہ، شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، رنویر سنگھ، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ وغیرہ نظر آئیں گے۔ یہ سیریز آئی پی ایل کے بعد ریلیز کی جائے گی۔
آرین خان نے حال ہی میں اپنی سیریز ’’ٹی بی او بی‘‘ کا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں ان کے والد شاہ رخ خان کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔
’’دی لیڈس‘‘
ذرائع کے مطابق ’’نیٹ فلکس اور ریڈچیلیز انٹرٹینمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی پی ایل کے بعد اس سیریز کو ڈجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گاجس کے بعد مداحوں کی توجہ کرکٹ سے بالی ووڈ کی طرف راغب ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کے ۴۰؍ لاکھ روپے لوٹ لئے گئے
’’ٹی بی او بی‘‘ میں کس نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں
’’ٹی بی او بی‘‘ میں لکشیہ اور بابی دیول نے کلیدی کردار اداکئے ہیں جبکہ متعدد سپراسٹارز مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔پنک ویلا سے قریبی ذرائع کے مطابق ’’اس شو کو آئی پی ایل لیگ کے ذریعے فروغ دیا جائے گا۔ مجموعی طور پر یہ شو بہترین ہے اوراس میں بوبی دیول اور لکشیہ بھی نظرآئیں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’آپ‘ کی ہار سیکولر ووٹوں کی تقسیم اور الیکشن کمیشن کی جانبداری کا نتیجہ !
ذرائع کے مطابق ’’شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے بھی سیریز میں اہم کردار ادا کئے ہیں۔ رنبیر کپور، رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے بھی فلم میں اہم کردار نبھائے ہیں۔ مشہور ہدایتکار ایس ایس راجامولی اور کرن جوہر بھی ’’ٹی بی او بی‘‘ میں اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔‘‘ ذرائع کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’بوبی دیول اور لکشیہ کے علاوہ سحر بمبا بھی فلم میں اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ اس ویب سیریز کی تمام تفصیلات مخفی رکھی گئی ہیں لیکن یہ تفریح سے بھرپور ہوگی۔‘‘ یاد رہے کہ لکشیہ کو ان کی فلم ’’کِل‘‘ سے شہرت حاصل ہوئی تھی جسے فلم ناقدین نے سراہا تھا۔ بوبی دیول نے ’’آشرم‘‘،’’لو ہوسٹل‘‘ اور ’’اینیمل‘‘ جیسی فلموں سے مداحوں کے دل جیتے ہیں۔