• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

معروف گلوکار سونو نگم کے سبھی اہل خانہ کورونا میں مبتلا

Updated: January 07, 2022, 11:22 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف گلوکار سونو نگم کا پورا گھرانہ مہلک عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگیاہے۔بالی ووڈ گلوکار سونو نگم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور صرف وہ ہی نہیں، ان کی اہلیہ، بیٹے اور بھابھی کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 

Sonu Nigam.Picture:INN
گلوکار اور اداکار سونو نگم ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے معروف گلوکار سونو نگم کا پورا گھرانہ مہلک عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگیاہے۔بالی ووڈ گلوکار سونو نگم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور صرف وہ ہی نہیں، ان کی اہلیہ، بیٹے اور بھابھی کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ویڈیو میں سونو نگم نے کہا کہ وہ دبئی میں ہیں اور انہیں ایک شو کے لیے بھونیشور جانا تھا لیکن اب وہ سفر نہیں کریں گے کیونکہ وہ قرنطینہ میں ہیں۔سونو نے کہا’’ ہمیں محتاط رہنا ہوگا، خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس بار یہ وباء تھوڑی تیزی سے پھیل رہی ہے، مجھے تھیٹر والوں کے لیے برا لگتا ہے، مجھے فلم بنانے والوں کے لیے بھی برا لگتا ہے کیونکہ پچھلے  ۲؍برسوںمیں ہمارے تمام کام متاثر ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں شوبز شخصیات کورونا کے ریڈار پر آئے ہیں جن میں پریم چوپڑا، دلناز ایرانی، جان ابراہم اور ان کی اہلیہ پریا رنچل، مرونال ٹھاکر، نورا فتیحی اور معروف پروڈیوسر ایکتا کپور شامل ہیں ،انہوں نے مداحوں سے احتیاط برتنے اور وباء سے بچنے کے لئے ویکسی نیشن کرانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK