فلم اداکار فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر سنیچرکے روزکھنڈالہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے
EPAPER
Updated: February 20, 2022, 9:02 AM IST | Mumbai
فلم اداکار فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر سنیچرکے روزکھنڈالہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے
فلم اداکار فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر سنیچرکے روزکھنڈالہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔شادی نہ تومراٹھی رسم و رواج کے مطابق ہوئی اور نہ ہی ان کا نکاح ہوابلکہ یہ جوڑا خود تحریری عہد کےذریعے رشتہ ازدواج میں بندھا۔ دونوں اپنی شادی بہت سادگی سے کرنا چاہتےتھے۔
شادی سےپہلےکی رسومات ۱۷؍فروری سے شروع ہوگئی تھیں۔مہندی اور سنگیت کے پروگرام کے بعدکھنڈالہ میں فرحان اختر اور شیبانی دانڈیکر کی شادی ہوگئی۔شادی میں۵۰؍ لوگوں کو مدعو کیا گیاجن میں سمیر کوچر، مونیکا ڈوگرا، رتیش سڈوانی، ریاچکرورتی، شاہ رخ خان اور ریتک روشن، میانگ چانگ، گورو کپور شامل ہیں۔ شادی میں کون کون شرکت ہوا اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔