• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فرحان اختر نے’’۱۲۰؍بہادر‘‘ کا پوسٹر شیئر کیا

Updated: September 04, 2024, 5:23 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

۱۹۶۲ء کی ریزنگ لاء کی جنگ پر مبنی اس فلم کو فرحان اختر نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی کہانی میجر شیطان سنگھ کی زندگی پر مبنی ہے ،جو ایک ہندوستانی فوجی افسر ہیں جنہوں نےہندوستان چین کی جنگ کے دوران ۱۲۰؍ فوجیوں کے دستے کی کمانڈ کی تھی۔

Farhan Akhtar Shared The Poster Of "120 Bahadur".Photo: INN
فرحان اختر نے’’۱۲۰ ؍بہادر‘‘ کا پوسٹر شیئر کیا۔ تصویر : آئی این این

اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے منگل کو ان کی آنے والی فلم ’’۱۲۰ ؍بہادر‘‘ کے پوسٹر کی نقاب کشائی کی۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انہوں نےلکھا کہ انہوں نے جو کچھ کیا اسے کبھی بھولایا نہیں جائے گا۔ میجر شیطان سنگھ پی وی سی اورچارلی کمپنی کے ۱۳؍ کماون رجمنٹ کے سپاہیوں کی کہانی لانا اعزازہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریزنگ لا کے جنگ سے مشہور ۱۸؍ نومبر ۱۹۶۲ء کی ہند چین لڑائی، یہ تمام مشکلات کے خلاف وردی میں ملبوس ہمارے جوانو ں کی طرف سے دکھائے جانے والے شاندار جرأت ، بہادری اور بے لوثی کی کہانی ہے۔
ذرائع کے مطابق فرحان اس فلم میں مرکزی کردار اداکریں گے۔
فرحان اختر نے فلم بنانےمیںہندوستانی فوج کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ہندوستانی فوج کے شکر گزار ہیں بہادری کی اس ناقابل یقین کہانی کو اسکرین پر لانے میں ہمارے ساتھ تعاون کیلئے ، ہم آج اس فلم کو پوری عاجزی اور ان لوگوں کیلئے انتہائی احترام کے ساتھ بنانے کیلئے تیار ہیں جن کی ہم نمائندگی کرتے ہیں۔‘‘
پوسٹر میں ایک سپاہی کا پچھلا پروفائل دکھایا گیا ہے، غالباً میجر شیطان سنگھ، لداخ کے برف سے ڈھکے ہوئے خطوں میں ایک چٹان کے اوپر کھڑا ہے۔ اسے جنگ کیلئے تیار فوجیوں کی ایک بٹالین کی کمانڈ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس فلم کے ہدایتکاررزنیش گھائی ہیںجبکہ فلم کی کہانی راجیو جی مینن نے لکھی ہے۔ فلم کی موسیقی امیت ترویدی نے کمپوز اور گانے جاوید اختر نے لکھے ہیں۔اسے ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے فرحان، رتیش سدھوانی اور امیت چندرا نے پروڈیوس کیا ہے۔
کچھ دن پہلے فرحان نے اپنے انسٹاگرام پر لداخ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اس جگہ ’لکشیا‘ اور ’بھاگ ملکا بھاگ ‘ کے بعد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کیلئے دوبارہ آگئے ہیں ۔ 
انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ پر لکھا ’’لداخ میں دوبارہ واپسی ’لکشیا‘ اور ’بھاگ ملکا بھاگ ‘ کے بعداپنی ایک خاص فلم کی شوٹنگ کیلئے۔ تفصیلات جلد ہی بتائی جائیں گی۔ اس جگہ کو دیکھیں۔‘‘ 
واضح رہے کہ لداخ کے علاقے میں ۱۸؍ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ریزنگ لا کا دفاع میجر شیطان سنگھ کی قیادت میں ۱۳؍ کماون رجمنٹ کے ۱۲۰؍ سپاہیوں نے کی تھی ۔انہوںنے قابو پانے سے پہلے چینی افواج کو بھاری جانی نقصان پہنچایا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK