• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلم انڈسٹری میں مجھے مقابلے کی کوئی فکر نہیں : فاطمہ ثنا شیخ

Updated: December 09, 2020, 12:10 PM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنی پرفارمنس پر انھیں سراہے جانے پر خوش ہیں جبکہ کہتی ہیں کہ انھیں مقابلے کی کوئی فکر نہیں۔

Fatima Sana Sheikh.Picture :INN
فاطمہ ثنا شیخ۔ تصویر:آئی این این

 اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنی پرفارمنس پر انھیں سراہے جانے پر خوش ہیں جبکہ کہتی ہیں کہ انھیں مقابلے کی کوئی فکر نہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں فاطمہ ثنا شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آج کل مقابلہ آرائی  بہت زیادہ ہے، اور مجھے اس کی کوئی فکر نہیں ہے، میں نے خود کو سخت محنت کرنے والا بنالیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی اس طرح کا مقابلہ نہیں ہوتا تو خوشنودی طاری ہوجاتی ہے، صرف مقابلہ ہی مجھے مزید مضبوط بننے کا  چیلنج  دیتا ہے۔ فاطمہ شیخ نے کہا کہ میں اپنے جذبات، عدم تحفظ اور مسائل کو خود ہی حل کرلیتی ہوں، مجھے جو کردار دئیے جاتے ہیں میں اچھے سے نبھاتی ہوں، میرا کیا ہوگا وہ زیادہ بڑی سوچ نہیں ہے، میں اسے اس طرح دیکھتی ہوں کہ جو ہوگا دیکھا جائے گا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتی کہ میرے دماغ کو اس طرح سوچنے کیلئے کس طرح سکھایا، لیکن میرا خیال ہے کہ اس لاک ڈاؤن نے ایسا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں ہر مقابلے کیلئے تیار رہتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ ایسے مقابلے ہوتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے مقابلوں ہی سے آدمی مضبوط بنتا ہے اور میں بھی اس مقابلہ آرائی سے مضبوط بن رہی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں انڈسٹری میں اس وقت جدوجہد کررہی ہوں اور صحیح سمت میں جارہی ہوں۔ جدوجہد ہی ایک آرٹسٹ کو کامیابی  کی راہ دکھاتی ہے اور انڈسٹری میں ایسی کتنی مثالیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK