Inquilab Logo Happiest Places to Work

فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’’عبیر گلال‘‘ کا دوسرا نغمہ ’’انگریجی رنگ رسیا‘‘ ریلیز

Updated: April 19, 2025, 7:42 PM IST | Mumbai

فلمسازوں نے فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’’عبیرگلال‘‘کاد وسرا نغمہ’’انگریزی رنگ رسیا‘‘ریلیز کر دیا ہے۔ مداحوں نے اس نغمے میں وانی کپور اور فواد خان کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۹؍ مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مداح فواد خان کی اگلی فلم ’’عبیر گلال‘‘کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ اس فلم کے ذریعے ۹؍ سال بعد فواد خان بالی ووڈ میں دوبارہ قدم رکھیں گے۔ اس درمیان ’’عبیر گلال‘‘ کا دوسرا نغمہ ’’انگریجی رنگ رسیا‘‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس نغمے میں دکھایا گیا ہے کہ وانی کپور مقامی فوک آرٹسٹ کے گروپ کے ساتھ رقص کررہی ہیں جبکہ فواد خان انہیں محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔

ویسے ہی مداح بے صبری سے فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی کا انتظار کررہے تھے لیکن وانی کپور کے ساتھ ان کی کیمسٹری گفتگو کا موضوع بن گئی ہے۔ اس فلم کو امیت ترویدی، چوٹو خان اور اکانشا سیٹھی نے بنایا ہے۔ اس راجستھانی نغمے میں دکھایا گیا ہے کہ وانی کپور چمڑے کی جیکٹ زیب تن کئے ایک تقریب میں آتی ہیں۔ پھر انہیں زرد رنگ کی گھاگھرا چھولی میں دکھایا گیا ہے جس میں وہ نغمے کے ساتھ ساتھ رقص کرتی نظر آتی ہیں۔ علاوہ ازیں فواد خان وانی کپور کے رقص کو دیکھ رہے ہیں۔ اس نغمے کی ریلیز کے بعد ہی مداح فواد خان اور وانی کپور کی آن اسکرین کیمسٹری کو پسند کر رہے ہیں اور سراہ رہے ہیں۔ 

’’عبیر گلال‘‘ کا پہلا نغمہ ’’خدایا عشق‘‘
یاد رہے کہ ’’انگریجی رنگ رسیا‘‘ سے قبل فلمسازوں نے ’’عبیر گلال‘‘کا پہلا نغمہ ’’خدایا عشق‘‘جاری کیا تھا جسے اریجیت سنگھ نے گایا ہے۔ فلم ’’عبیر گلال‘‘ کے تمام ٹیرزس اور نغموں کو مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہورہا ہے۔

’’عبیر گلال‘‘ کے ذریعے فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی
’’عبیر گلال‘‘ سے قبل فواد خان بالی ووڈ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں نظر آئے تھے جس میں انہوں نے چھوٹا ساکردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے فلم ’’کپور اینس سنس‘‘ میں کلیدی کردار نبھایا تھا جس میں سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ بھی نظر آئے تھے۔ انہوں نے بالی ووڈ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں بھی اداکاری کی تھی۔’’عبیر گلال‘‘ ۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK