• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلم پرتھوی راج پرعمان، کویت اور قطر میں پابندی

Updated: June 04, 2022, 1:23 PM IST | Agency | Mumbai

را جا پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر بننے والی تاریخی فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ پر عمان اورکویت کے بعد قطر میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

را جا پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر بننے والی تاریخی فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ پر عمان اورکویت کے بعد قطر میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی نئی فلم سمراٹ پرتھوی راج ۳؍جون کو ریلیز ہونے جارہی ہے تاہم پابندی کے باعث خلیجی ملک عمان، کویت  اور قطرمیں ریلیز نہیں ہوگی۔ مذکورہ ممالک کی جانب سے پابندی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی لیکن ممکن ہے فلم میں تاریخ کو مسخ کرکے پیش کرنے یا پھر یکطرفہ کہانی دکھانے کے سبب یہ اقدام اٹھایا گیا ہو۔اس فلم میں سنجے دت اور سونو سود نے بھی اداکاری کی ہے۔ فلم سازوں نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں پابندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اس فلم کی یوپی میں اسکریننگ بھی ہوچکی ہے اور اسے وہاںٹیکس فری کردیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK