• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلمساز آدتیہ چوپڑا ’ ڈی ڈی ایل جے‘ کو نئے انداز میں پیش کرنے والے ہیں

Updated: October 26, 2021, 11:23 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ فلمساز آدتیہ چوپڑا اپنی ریکارڈ توڑ ورلڈ وائڈ بلاک بسٹر ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘کے ساتھ بطور ڈائریکٹر اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔۲۶؍ سال بعد ڈی ڈی ایل جے کی نئی شکل نظر آنے والی ہے۔

Aditya Chopra. Picture:INN
فلمساز آدتیہ چوپڑا ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ فلمساز آدتیہ چوپڑا  اپنی ریکارڈ توڑ ورلڈ وائڈ بلاک بسٹر ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘کے ساتھ بطور ڈائریکٹر اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔۲۶؍ سال بعد ڈی ڈی ایل جے کی نئی شکل نظر آنے والی ہے۔ ۱۹۹۵ء کے بعد ’راج‘ اور ’سمرن‘ کی رومانوی کہانی بڑے پیمانے پر پیش کیا جانا طے ہے۔ آدتیہ چوپڑا نے  اعلان کرکے یہ سرپرائز دیا ہے۔ اس پروجیکٹ پر آدتیہ چوپڑا گزشتہ ۳؍ برسوں سے کام کر رہے ہیں۔ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘   کے ’راج‘ اور ’سمرن‘ کی پریم کہانی ایک موسیقی   ڈرامہ یعنی براڈ وے کے طور پر اسٹیج پر پیش کی جائے گی۔ ’کم فال ان لو: دی ڈی ڈی ایل جے میوزیکل ‘کا پریمیر امریکہ کے سین ڈیئیگو واقع اولڈ گلوب تھیٹر میں ہوگا۔ اس براڈ وے کے لئے وشال   شیکھر بطور میوزیکل ڈرامہ جڑ چکے ہیں۔ وشال ددلانی اور شیکھر راوجیانی بطور کمپوزر کام کریں گے۔ آدتیہ نے اپنی اس پہلے تھیٹر پرفارمنس کے لئے پیش کئے جانے والے بین الاقوامی سطح پر مشہور تکنیکی ماہرین کی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ وہیں، ٹونی اور ایمی ونر راب ایشفورڈ (فروزن، تھارولی ماڈرن ملی، دی بوائز فرام سریکیوز) ایسوسی ایٹ کوریو گرافر شروتی مرچنٹ کے ساتھ اس پروڈکشن کی کوریو گرافی کریں گے۔ کم فال ان لو: دی ڈی ڈی ایل جے میوزیکل۲۳۔۲۰۲۲ء کے براڈ وے سیزن میں اسٹیج پر پیش کیا جائے گا، جس کا ورلڈ پریمیر سین ڈیئیگو واقع اولڈ گلوب تھیٹر میں ستمبر ۲۰۲۲ء کے دوران ہوگا۔ آدتیہ چوپڑا کا ماننا ہے کہ میوزیکل براڈ وے بہت حد تک ہندوستانی فلموں جیسا ہی ہے اور یہ برسوں سے بچھڑے ہوئے دو عاشق ہیں، جو پہلی بار ان کے پہلے براڈ وے شو ’کم فال ان لو: دی ڈی ڈی ایل جے میوزیکل‘ میں ہوگا۔ بہت ہی کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ فلم’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کو آدتیہ چوپڑا پہلے ایک انگریزی فلم کے طور پر ہی بنانا چاہتے تھے اور تب وہ اس فلم کے ہیرو کے طور پر ٹام کروز کو لینا چاہتے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK