• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلم ’’رامائن‘‘ کا پہلا حصہ دیوالی ۲۰۲۶ء پر ریلیز کیا جائے گا

Updated: November 06, 2024, 4:52 PM IST | Mumbai

نتیش تیواری کی فلم ’’رامائن‘‘ کا پہلا حصہ دیوالی ۲۰۲۶ء جبکہ دوسرا حصہ دیوالی ۲۰۲۷ء پر ریلیز کیا جائے گا۔ اس فلم میں رنبیر کپور نے رام کا کردارجبکہ سنی دیول نے راون کا کردار ادا کیا ہے۔

Poster of Ramayana. Photo: X
رامائن کا پوسٹر۔ تصویر: ایکس

نتیش تیواری کی فلم ’’رامائن‘‘ کا پہلا حصہ دیوالی ۲۰۲۶ء میں ریلیز کیا جائے گا۔ تاہم، فلم کا دوسرا حصہ دیوالی ۲۰۲۷ء میں ریلیز کیا جائے گا۔ یہ اعلان فلم کے پرڈیوسر نمیت ملہوترا نے کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس فلم میں رنبیر کپور نے کلیدی کردارادا کیا ہے۔ نمیت ملہوترا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر فلم کی ریلیز کی تاریخوں کے پوسٹر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ایک دہائی کے بعد میں نے اس عظیم مہاکاوی ، جو گزشتہ ۵؍ ہزار سال سے کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کر رہی ہے، کو بڑی اسکرین تک لانے کیلئے کافی جدوجہد کی ہے۔ میں بہت خوش ہے کہ ہماری فلم ریلیز کیلئے تیار ہے کیونکہ ہماری ٹیم نےہماری تاریخ، سچ اور ثقافتکے مستند اور مقدس حصے ’’رامائن‘‘کو دنیا بھر میں لوگوں کے سامنے لانے کیلئے ایک مقصد کے ساتھ کام کیا ہے۔‘‘

 

۴۸؍ سالہ پروڈیوسر نے مزید لکھا ہے کہ ’’ہم نے اپنی تاریخ کو فلم بنانے کا خواب پوراکیا ہے۔ ہمارے ساتھ شریک ہوں۔فلم کا پہلا حصہ دیوالی ۲۰۲۶ء جبکہ دوسرا حصہ ۲۰۲۷ء میں ریلیز کیا جائے گا۔ ‘‘خیال رہے کہ اس فلم میں رنبیر کپور ’’رام‘‘، سنی دیول ’’ہنومان‘‘، سائی پلوی ’’سیتا‘‘ اور دیگر اداکار مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے۔ آئی ایم بی ڈی کے مطابق راکل پریت سنگھ یش راون اور لارا دتا کوسالہ کی رانی کائیکی کے کردار میں نظر آسکتے ہیں۔
رامائن کی اسکرپٹ نمیت نے شریدھر راگھون کے ساتھ لکھی ہے۔ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض نتیش  تیواری نے انجام دیئے ہیں جو اپنی فلم دنگل اورچھچھورے کیلئے جانے جاتے ہیں۔ اے آر رحمٰن نے فلم میں موسیقی ترتیب دی ہے جبکہ پنکج کمار سے اس کی سنیماٹوگرافی کے فرائض انجام دیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK