• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دھرما پروڈکشن کی نئی فلم ’’چاند میرا دل‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری

Updated: November 07, 2024, 9:01 PM IST | Mumbai

دھرما پروڈکشن کے مالک کرن جوہر نے اپنی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’’چاند میرا دل‘‘ کا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں اننیا پانڈے اور لکشیا مرکزی کردار میں ہیں۔

Chand Mera Dil Ka Poster. Image: X
چاند میرا دل کا پوسٹر۔ تصویر: ایکس

صنعتکار ادار پونا والا کے کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن میں ۵۰؍ فیصد حصص خریدنے کے چند ہفتوں بعد پروڈکشن ہاؤس نے اپنی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’’چاند میرا دل‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ ’’میناکشی سندریشور‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے وویک سونی اس کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ اننیا پانڈے اور لکشیا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم لکشیا کی پہلی ایسی فلم ہوگی جس میں وہ مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس سے قبل وہ ’’کِل‘‘ میں نظر آئے تھے اور اسی فلم سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ 

فلم کا پہلا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کرن جوہر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ ’’ہمارے پاس دو چاند ہیں جو ایک شدید اور پرجوش محبت کی کہانی کیلئے تیار ہیں جیسا کہ کوئی اور نہیں! پیار میں تھوڑا پاگل ہونا ہی پڑتا ہے۔ چاند میرا دل، اننیا پانڈے اور لکشیا۔ وویک سونی کی ہدایتکاری میں ۲۰۲۵ء میں سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ خیال رہے کہ فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK