• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

۱۵؍ اگست ۱۹۴۷ء کو ریلیز ہونے والی آزاد ہندوستان کی پہلی سپر ہٹ فلم ’’شہنائی‘‘

Updated: August 15, 2024, 4:03 PM IST | Mumbai

۱۵؍ اگست ۱۹۴۷ء کو، یعنی جس دن ہندوستان آزاد ہوا تھا، ۲؍ بالی ووڈ فلمیں ’’شہنائی‘‘ اور ’’میرا گیت‘‘ ریلیز ہوئی تھیں۔ ’’شہنائی‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔ اس فلم میں کشور کمار نے بطور اداکار اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ فلم میں ان کا رول مختصر تھا۔

Shehnai movie poster. Photo: INN
فلم شہنائی کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

۱۵؍ اگست ۱۹۴۷ءہندوستان نے برطانوی راج سے آزادی حاصل کی تھی۔ یہ ایک تاریخی لمحہ تھا۔ ہندوستان کو تقسیم کیا گیا اور ایک دن پہلے پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ لیکن اس دوران ہندی فلم انڈسٹری کا کاروبار نہیں رکا تھا۔ ۱۵؍ اگست ۱۹۴۷ء کو بالی ووڈ کی ۲؍ فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جن میں سے ایک سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم کا نام ’’شہنائی‘‘ ہے۔ یہ آزاد ہندوستان کی پہلی ہٹ فلم ہے۔ جو اُس سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ۵؍ ویں فلم تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: خوراک کی قیمتوں کا اثر، جولائی میں تھوک مہنگائی کم ہوئی

یہ ایک مسلم سماجی ڈراما فلم ہے۔ اس میں شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے بھائی ناصر خان اور ریحانہ نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ اس کے ڈائریکٹر پی ایل سنتوشی تھے۔ یہ فلم دیکھنے کیلئے سنیما گھروں کے باہر طویل قطاریں لگی تھیں۔ اس حقیقت کے باوجود کہ زیادہ تر شمالی ہندوستان اور پورا بنگال تقسیم سے متاثر ہوا تھا، فلم نے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔ تقسیم کے تنازعات کا اثر فلم کے کاروبار پر نہیں ہوا۔ اس فلم سے جس شخص کو سب سے زیادہ کامیابی ملی وہ ایک ۱۸؍ سالہ نوجوان تھا جس نے فلم میں ایک اضافی پولیس اہلکار کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ کشور کمار تھے۔ کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ شخص ایک دن بالی ووڈ کے صف اول کے ہیرو میں شمار ہوگا اور ملک کے بڑے گلوکاروں میں میں سے ایک بن جائے گا۔
اس دن ریلیز ہونے والی دوسری فلم ’’میرا گیت‘‘ تھی۔ اس فلم نے بھی کاروبار کیا مگر ’’شہنائی‘‘ کا مقابلہ نہ کرسکی۔ ’’شہنائی‘‘ کو آزادی ملنے کے بعد پہلی ہٹ فلم بننے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK