ہندی فلم انڈسٹری کے کامیاب ہدایتکار وشال بھاردواج کے فرزند آسمان بھاردواج نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے
EPAPER
Updated: December 22, 2022, 1:15 PM IST | Mumbai
ہندی فلم انڈسٹری کے کامیاب ہدایتکار وشال بھاردواج کے فرزند آسمان بھاردواج نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے
ہندی فلم انڈسٹری کے کامیاب ہدایتکار وشال بھاردواج کے فرزند آسمان بھاردواج نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ ان کی پہلی فلم’کتے‘ تیار ہوچکی ہے اور اس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یہ فلم۱۳؍جنوری ۲۰۲۳ء کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ اس کے ٹریلر لانچ کے موقع پرمعروف اداکارہ تبو نے کہا کہ ’مقبول‘ کی عکس بندی کے وقت آسمان (بھاردواج) چھوٹے بچے تھے اور سیٹ پر لکڑی کا کیمرا لےکر گھومتے تھے۔اس تقریب کے دوران تبو نے بتایا کہ ’’فلم میں میرا کردار ابتدائی طور پر مرد اداکار کے لئے لکھا گیا تھا، لیکن اسے میرے لئے تبدیل کیا گیا۔ ‘‘ تبو نے کہا کہ پولیس افسر کا کردار ادا کرنا مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ بہت دلچسپ بھی تھا۔