Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہیروں کے مفرورتاجرمیہول چوکسی گرفتار، بلجیم سے ہندوستان لانے کی تیاری تیز

Updated: April 14, 2025, 1:51 PM IST | Brussels

پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کے کلیدی ملزم اور ہیروں کےمفرور تاجر میہول چوکسی کو بلجیم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بلجیم کی پولیس نے انہیں ہندوستانی سیکوریٹی ایجنسیوں کی درخواست پر گرفتار کیا ہے۔

Mehul Choksi. Photo: INN.
میہول چوکسی۔ تصویر: آئی این این۔

پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کے کلیدی ملزم اور ہیروں کےمفرور تاجر میہول چوکسی کو بلجیم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بلجیم کی پولیس نے انہیں ہندوستانی سیکوریٹی ایجنسیوں کی درخواست پر گرفتار کیا ہے۔ میہول چوکسی علاج کیلئے بلجیم گئے تھے۔ ۶۵؍سالہ چوکسی کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی اپیل پر جمعہ (۱۱؍ اپریل۲۰۲۵ء) کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ابھی تک جیل میں ہیں۔ 
بلجیم پولیس نے ممبئی کورٹ کے وارنٹ کا حوالہ دیا
میہول چوکسی کو گرفتار کرتے ہوئے بلجیم کی پولیس نے ممبئی کی ایک عدالت کی طرف سے ان کے خلاف جاری کئے گئے دو وارنٹ گرفتاری کا حوالہ دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ وارنٹ۲۳؍مئی۲۰۱۸ء اور۱۵؍ جون۲۰۲۱ء کو جاری کئے گئے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ میہول چوکسی خراب صحت اور دیگر وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت اور فوری رہائی کی درخواست کر سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: عمرہ ویزا پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت

اربوں کی جائیداد ضبط
ای ڈی نے اب تک پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کے ملزم میہول چوکسی کے اربوں روپے کے اثاثوں کو ضبط کیا ہے۔ سال۲۰۱۸ء میں ای ڈی نے میہول کی۱۲۱۷؍کروڑ روپے کی۴۱؍غیر منقولہ جائیدادوں کو عارضی طور پر ضبط کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان نے بلجیم سے چوکسی کی حوالگی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ میہول چوکسی پر۱۳؍ہزار ۸۵۰؍ کروڑ روپے کے گھوٹالے کا الزام گزشتہ ماہ سامنے آئے تھے، میہول چوکسی بلجیم میں پناہ لی ہوئی ہے۔ وہاں کی وزارت خارجہ نے ایک سرکاری بیان میں چوکسی کی ملک میں موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: رفح میں فوج کی پیش رفت، تباہی اور فاقہ کشی بڑھ گئی

ہندوستانی حکومت نے سخت ایکشن لیا
ہندوستانی حکومت چوکسی کے خلاف مسلسل قانونی کارروائی کر رہی ہے۔ دسمبر۲۰۲۳ء میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ کو مطلع کیا تھا کہ چوکسی اور دیگر معاشی مفروروں سے ۲۲؍ ہزار ۲۸۰؍کروڑ روپے کے اثاثے ضبط یا نیلام کئے گئے ہیں۔ اس سے بینکوں کے قرضے واپس کئے جا رہے ہیں۔ اب جبکہ میہول چوکسی بلجیم میں زیر حراست ہے، ہندوستان نے اسے جلد از جلد حوالگی کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اس مطلوب مفرور کو دوبارہ ہندوستانی قانون کی گرفت میں آنے میں کتنا وقت لگے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK