• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مزیدار ویڈیو...کامیڈین کو اداکارہ سوناکشی سنہا نے تھپڑمارا 

Updated: October 01, 2022, 12:22 PM IST | Agency | Mumbai

سوناکشی سنہا نے۲۰۱۰ء میں سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔

Sonakshi Sinha. Picture:INN
سوناکشی سنہا ۔ تصویر:آئی این این

سوناکشی سنہا نے۲۰۱۰ء میں سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔ اس فلم میں سلمان کے ساتھ ان کی جوڑی اور ان کا انداز دونوں مداحوں کو کافی پسند آئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا ڈائیلاگ، ’تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پیار سے لگتا ہے‘ بھی کافی پاپولر ہوا تھا۔ وہیں سوناکشی سنہا کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں یہی ڈائیلاگ کو بولنے پر اداکارہ  نے کامیڈین پریتوش ترپاٹھی کو تھپڑ جڑ دیا ۔ یہ کا فی مزیدار ویڈیو ہے۔ ان دنوں امیزون منی ٹی وی پر رتیش دیشمکھ کا شو کیس تو بنتا ہے کافی سرخیاں بٹور رہا ہے۔ اس شو کے ہر ایک ایپی سوڈ میں بالی ووڈ کے الگ الگ ستارے شرکت کررہے ہیں۔ وہیں اب اس شو میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نظر آنے والی ہیں، جس کا پرومو ویڈیو سامنے آیا ہے۔سامنے آئے اس پرومو ویڈیو مین شو کے تھیم کے مطابق سوناکشی سنہا پر الزام لگ رہے ہیں اور خوب مذاق مستی بھی ہورہی ہے۔ اس درمیان کامیڈین پرتیوش ترپاٹھی سے سوناکشی سنہا ان کی فلم کا ڈائیلاگ بولنے کو کہتی ہیں۔ ترپاٹھی ڈائیلاگ بولتے ہوئے کہتے ہیں، تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا ، پیار سے لگتا ہے۔ جس کے بعد اداکارہ ان سے پوچھتی ہیں، ڈر نہیں لگتا اور انہیں ایک تھپڑ ماردیتی  ہے۔ حالانکہ، یہ کوئی اصلی تھپڑ نہیں ہے، بلکہ شو میں کامیڈی کے لئے کیا گیا ایک مذاق ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK