• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنی دیول کی فلم ’غدر۳‘ میں نانا پاٹیکر ویلن ہوسکتے ہیں؟

Updated: December 23, 2024, 12:04 PM IST | Mumbai

نانا پاٹیکر، جنہوں نے ہدایت کار انل شرما کے ساتھ فلم ’ونواس‘میں کام کیا، حال ہی میں ’غدر۳‘ کے ولن کے بارے میں بات کی۔ للن ٹاپ سے بات کرتےہوئے، انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ ’غدر۳‘میں ولن کے کردار میں نظر آ سکتے ہیں۔

Nana Patekar with Sunny Deol. Photo: INN.
نانا پاٹیکر، سنی دیول کے ساتھ۔ ٹصویر: آئی این این۔

سنی دیول اورامیشا پٹیل کی فلم ’غدر۲‘گزشتہ سال باکس آفس پر زبردست ہٹ ہوئی تھی۔ فلم نےباکس آفس پر۶۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی تھی، جس کے بعد’غدر۳‘کی خبروں میں تیزی آگئی۔ انیل شرما اپنی بلاک بسٹر فرنچائز کی تیسری فلم لانے جا رہے ہیں۔ فلم میں سنی دیول، امیشا پٹیل کے ساتھ ساتھ انیل شرما کے بیٹے اتکرش شرما اور سمرت کور کے ناموں کی تصدیق کی گئی ہے، لیکن’غدر۳‘کے ولن کے حوالے سے ناظرین میں زبردست سسپنس ہے۔ ناظرین یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ تارا سنگھ اس بار اسکرین پر کس کی پٹائی کرتے نظر آئیں گے۔ نانا پاٹیکر، جنہوں نے ہدایت کار انل شرما کے ساتھ فلم ’ونواس‘میں کام کیا، حال ہی میں ’غدر۳‘ کے ولن کے بارے میں بات کی۔ للن ٹاپ سے بات کرتےہوئے، انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ ’غدر۳‘میں ولن کے کردار میں نظر آ سکتے ہیں۔ نانا پاٹیکر کا کہنا ہے کہ انہیں ولن کے کردار میں کاسٹ کرنے کے لیے فلم سازوں کو کہانی میں بہت سی تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK