Inquilab Logo Happiest Places to Work

گال گیدوت کو ’واک آف فیم اسٹار‘ تفویض، فلسطین حامی مظاہرین کا زبردست احتجاج

Updated: March 20, 2025, 10:06 PM IST | Los Angeles

منگل کو ہالی ووڈ کی اسرائیلی اداکارہ گال گیدوت کو ’’واک آف فیم‘‘ اسٹار سے نوازا گیا جس کے خلاف فلسطین حامی مظاہرین نے زبرست احتجاج کیا۔

Gal Gadot with her family. Photo: X
گال گیدوت اپنے خاندان کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

منگل کو ہالی ووڈ اداکارہ گال گیدوت نے اپنے کریئر کا ایک اہم سنگ میل پار کیا جب انہیں ’’ہالی ووڈ واک آف فیم‘‘ میں اسٹار سے نوازا گیا۔ خیال رہے کہ گال گیدوت ڈی سی کی فلموں میں اپنے کردار ’’ونڈر وومن‘‘ کیلئے مشہور ہیں۔ جہاں یہ تقریب گال گیدوت اور ان کے خاندان کیلئے ایک خوشی کا موقع تھا، وہیں تقریب کے باہر کشیدگی پھیل گئی کیونکہ فلسطین حامی مظاہرین انہیں ’’واک آف فیم اسٹار‘‘ دیئے جانے پر احتجاج کررہے تھے۔ واضح رہے کہ گال گیدوت ایک اسرائیلی اداکارہ ہیں اور کھل کر فلسطین کی مخالفت کرتی ہیں۔ انہوں نے مختلف موقعوں پر واضح کیا ہے کہ چاہئے کچھ بھی ہوجائے وہ ہمیشہ اپنے ملک اسرائیل کے ساتھ رہیں گی۔ 

گال گیدوت کی ہالی ووڈ واک آف فیم کی تقریب کے باہر اس وقت جھگڑا شروع ہو گیا جب فلسطین حامی مظاہرین نے وہاں موجود اسرائیلیوں کا بہادری سے سامنا کیا اور اسرائیلی پرچم ان سے چھین لیا۔ مظاہرین مختلف قسم کے پلے کارڈ لے کر کھڑے تھے جن پر درج تھا ’’"ہیرو فلسطینیوں کی طرح لڑتے ہیں‘‘ اور ’’ہم فلسطین ہیں، فلسطین رہیں گے۔‘‘ اس دوران اسرائیل حامی مظاہرین بھی وہاں موجود تھے، جس کے نتیجے میں دونوں ہی گروپوں میں جھڑپ ہوگئی۔ 

’’اسنو وہائٹ‘‘ اداکاراؤں میں کشیدگی
واضح رہے کہ گیدوت نے اسرائیل ڈیفنس فورسیز (آئی ڈی ایف) میں بھی خدمات انجام دی ہیں اور وہ فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی حمایت کرتی ہیں۔ اس کے برعکس ’’اسنو وہائٹ‘‘ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ساتھی اداکارہ ریچل زیگلر نے مختلف موقعوں پر فلسطین کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ وہ آزاد فلسطین کی حامی ہیں اور وہاں انسانی بحران پر اکثر و بیشتر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔گال گیدوت کی تقریب سے وہ غیر حاضر رہیں جس سے دونوں اداکاراؤں کے درمیان اختلافات کی قیاس آرائیوں کو ہوا ملی۔ خیال رہے کہ گیل گیدوت اور ریچل زیگلر کی ’’اسنو وہائٹ‘‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے ریچل نے کیپشن لکھا تھا کہ ’’مداحوں کی حمایت کا شکریہ۔ اور ہمیشہ یاد رکھیں، آزاد فلسطین۔‘‘
’’اسنو وہائٹ‘‘ میں گال گیدوت کو کاسٹ کرنے کے متعلق متعدد اداکاروں نے بھی آواز اٹھائی ہے اور اسے ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ کاسٹ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ گیل گیدوت ’’واک آف فیم‘‘ میں اسٹار پانے والی پہلی اسرائیلی اداکارہ بن گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK