• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’گینگز آف واسع پور‘‘ نے میری زندگی برباد کردی ہے: انوراگ کشیپ

Updated: September 10, 2024, 10:26 AM IST | Mumbai

۲۰۱۲ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’گینگز آف واسع پور‘‘ کا شمار انوراگ کشیپ کی بہترین فلموں میں ہوتا ہے۔ یہی نہیں اسے بالی ووڈ کی کلاسک فلموں کا درجہ حاصل ہے۔ تاہم، ۲۰۱۹ء میں انوراگ کشیپ نے کہا تھا کہ اس فلم نے ان کی زندگی برباد کردی ہے۔

Anurag Kashyap. Photo: INN
انوراگ کشیپ۔ تصویر: آئی این این

انوراگ کشیپ کی ’’گینگز آف واسع پور‘‘ ۳۰؍ اگست کو تھیٹروں میں دوبارہ ریلیز ہوئی تھی۔ یہ حقیقت ہے کہ انوراگ کی اس فلم کا شمار بالی ووڈ کی بہترین فلموں میں ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فلم کی ریلیز کے بعد فلمساز انوراگ کشیپ نے کہا تھا کہ ان کی زندگی برباد ہو گئی؟ ۲۰۱۹ء میں انورگا کشیپ نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’’لوگ `واسع پور کے ریلیز ہونے کے بعد ان سے اسی قسم کی فلمیں بنانے کی توقع کرنے لگے ہیں۔ سات سال پہلے کی بات ہے جب اسی دن میری زندگی برباد ہو گئی تھی۔ تب سے اب تک ہر کوئی چاہتا ہے کہ میں بار بار ایک ہی کام کروں، جبکہ میں اس سے دور ہونے کی ناکام کوشش کر رہا ہوں۔ بہرحال، مجھے امید ہے کہ یہ ساڑھے ساتی ۲۰۱۹ء کے آخر تک ختم ہوچکی ہے۔‘‘ 

خیال رہے کہ انوراگ کشیپ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک حقیقی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے جو ایک گینگسٹر کے گرد گھومتی ہے جو کوئلے کی کان کنی کے مافیا سے تصادم کرتا ہے۔ نوازالدین صدیقی، منوج باجپائی، ہما قریشی، رِچا چڈھا، اور تگمانشو دھولیا سمیت والی اس فلم کی پہلی قسط ۲۲؍ جون ۲۰۱۲ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ ۱۰؍ ستمبر کو انوراگ کشیپ اپنی ۵۱؍ ویں سالگرہ منائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK