• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیل کی عوفرجیل میں فلسطینی قیدیوں کو روزانہ صرف ۴۵؍ منٹ کیلئے پانی دیا جاتا ہے

Updated: August 19, 2024, 3:55 PM IST | Jerusalem

فلسطینی کمیشن نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی عوفر جیل میں فلسطینی قیدیوں کو روزانہ صرف ۴۵؍ منٹ کیلئے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ قیدی پیچیدہ حالات میں زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں انتہائی خراب معیار کی خوراک فراہم کی جاتی ہے۔

Palestinians are facing brutal treatment in Israeli prisons. Image: X
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی وحشیانہ سلوک کا سامنا کررہے ہیں۔ تصویر: ایکس

فلسطینی کمیشن نے مطلع کیا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی عوفر جیل میں موجود فلسطینیوں کو دن میں صرف ۴۵؍ منٹ کیلئے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ اتوار کو قیدیوں کے معاملات کیلئے فلسطینی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’اسرائیلی جیلوں میں حالات مشکل اور پیچیدہ ہیں اور اب بد سے بدترین ہوتے جا رہے ہیں۔ اسرائیلی حراستی مراکز میں فلسطینی قیدیوں کیلئے ’’روزانہ صرف ۴۵؍ منٹ کیلئے پانی دستیاب ہوتا ہے۔‘‘ ۱۰؍ بجے بجلی چلی جاتی ہے اور دوسرے دن ۱۲؍ بجے تک نہیں آتی۔ فلسطینی قیدیوں کو جو غذا فراہم کی جاتی ہے اس کا معیار انتہائی خراب ہوتا ہے اور خوراک کم مقدار میں فراہم کی جاتی ہے۔ کمیشن نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’متعدد قیدیوں’’ کو مارا پیٹا جاتا ہے اور متعدد مرتبہ ان کے ساتھ برا سلوک کیا گیا ہے۔ کچھ قیدیوں پر اپنے وکلاء سے ملنے جانے کے دوران حملہ بھی کیا گیا ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: روس: کیرالا سے تعلق رکھنے والے ۳۶؍ سالہ شخص کی بمباری میں موت

اسرائیل کی بھکمری کی پالیسی کی وجہ سے متعدد قیدیوں کے وزن کافی حد تک کم ہو گئے ہیں
اس ضمن میں کمیشن نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’اسرائیل کی بھکمری کی پالیسی کی وجہ سے متعدد قیدیوں کے وزن میں اہم کمی واقعی ہوئی ہے۔ ہیبرون میں کمیشن کے دفتر کے ہیڈ ابراہیم نجرجہ نے کہا کہ اسرائیل کی عوفر جیل میں تقریباً ایک ہزار ۵۰۰؍ قیدی ہیں۔ ہر قیدی کو پینے، غسل اور صاف صفائی کیلئے اس کی ضرورت کے مطابق پانی فراہم کیا جانا چاہئے۔

 کمیشن اور فلسطینی پریزنرز سوسائٹی کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’۷؍ اکتوبر، ۲۰۲۳ء سے اب تک اسرائیل نے ۱۰؍ ہزار، ۱۰۰؍ سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ اسی دوران مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں تقریباً ۶۳۵؍ فلسطینی ہلاک جبکہ تقریباً ۵؍ ہزار ۴۰۰؍ زخمی ہوئے ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ اب تک صہیونی جارحیت کے نتیجے میں ۴۰؍ ہزار سے زائد فلسطینی اپنی جانیں گنو اچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK