کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پارلیمنٹ میں فلسطین کے نام کا بیگ لے کر پہنچی تھیں۔یاد رہے کہ انہوں نے متعدد مرتبہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔
EPAPER
Updated: December 16, 2024, 3:36 PM IST | New Delhi
کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پارلیمنٹ میں فلسطین کے نام کا بیگ لے کر پہنچی تھیں۔یاد رہے کہ انہوں نے متعدد مرتبہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔
کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پارلیمنٹ میں فلسطین کے نام کا بیگ لے کر پہنچیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں ایسا بیگ لیا ہوا تھا جس پر ’’فلسطین‘‘ لکھا ہوا تھا۔ کانگریس کی ترجمان شمع محمد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر آج پرینکا گاندھی کی تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ میں مخصوص بیگ لے کر فلسطین کے ساتھ اپنے تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔یہ فلسطین کے ساتھ ’’ہمدردی، انصاف اور انسانیت‘‘ کی علامت ہے۔ پرینکا گاندھی نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی جنیوا کنویشن کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا ہے۔‘‘
Priyanka Gandhi in parliament for Palestine 🇵🇸❤️ pic.twitter.com/zMmkCdTqDB
— Gabbar (@Gabbar0099) December 16, 2024
India`s Congress leader Priyanka Gandhi carries a bag with `Palestine` written on it in Parliament, expressing solidarity with Palestine. pic.twitter.com/thxBihCYSW
— Globe Eye News (@GlobeEyeNews) December 16, 2024
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی طرف بڑھ رہی ہیں اور ان کے ہاتھ میں فلسطینی بیگ ہے۔ یاد رہے کہ منگل کو فلسطینی سفارتخانے کے ہیڈ عابد الرازگ نے پرینکا گاندھی سے ملاقات کی تھی ۔ عابد الرزاگ نے پرینکا گاندھی کو ایک تصویر پیش کی تھی جس م
عبدالرزاگ نے کہا تھا کہ ’’رکن پارلیمان پرینکا گاندھی نے فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت کا مظاہرہ کیا ہے۔‘‘یاد رہے کہ پرینکا گاندھی نے متعدد مرتبہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت بھی کی ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں اب تک ۴۴؍ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائدز خمی ہوئے ہیں۔