• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: ۲۰۲۴ء کے اوائل میں ۱۰؍ ہزار سے زائد اسرائیلیوں نے کنیڈا ہجرت کی

Updated: November 16, 2024, 1:26 PM IST | Tel Aviv

اسرائیلی اخبار ہارٹیز کی خبر کے مطابق ۲۰۲۴ء کے اوائل میں ۱۰؍ ہزار سے زائد اسرائیلیوں نے کنیڈا ہجرت کی ہے۔ یاد رہے کہ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کے بعد اسرائیل سے کنیڈا ہجرت کرنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

اسرائیلی اخبار ہارٹیز کی خبر کے مطابق ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اب تک اسرائیل سے کنیڈ ا ہجرت کرنے والے افراد کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی ہے کہ ’’۲۰۲۴ء کے اوائل میں ۱۰؍ ہزار اسرائیلی باشندوں نے کنیڈاہجرت کی تھی جن میں سے ۸؍ ہزار افراد کے پاس کام کے ویزا تھے۔‘‘  گزشتہ سال اسرائیل سے کنیڈا ہجرت کرنے والے افراد کی تعداد کے مقابلے میں ۲۰۲۴ء میں اس تعداد میں اضافہ ہواہے۔ اسرائیل سے کنیڈا ہجرت کرنے کی اہم وجوہات میں ’’سیاسی نظام، تنازع میں اضافہ، سیکوریٹی میں خلل، سماجی ناانصافی اور اس بات پر یقین کہ حکومت اہم معاملات حل کرنے میں ناکامیاب ہوئی ہے‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: انفوسیس کے بانی نارائن مورتھی نےورک لائف بیلینس کے مفروضے کو مسترد کردیا

دسمبر ۲۰۲۳ء سے ستمبر ۲۰۲۴ءکے اواخر میں کنیڈا نے اسرائیل کے ۳؍ ہزار۷۰۵؍ عارضی طور پر کام کرنے کے ویزا میں سے ۳؍ ہزار ۴۲۵؍ کو منظوری دی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اب تک ۴۲؍ ہزار سے زائد اسرائیلی اپنا ملک چھوڑ چکے ہیں۔ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں ۴۳؍ہزارسے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK